الأربعاء، 25 جمادى الأولى 1446| 2024/11/27
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    1 من محرم 1360هـ شمارہ نمبر: 70 / 1441
عیسوی تاریخ     جمعرات, 18 جون 2020 م

پریس ریلیز

خلیفہ راشد مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے ہندو ریاست کے خلاف دوسرا محاذ کھولے گا

 

دنیا کی پانچویں بڑی فوج کی قیادت پر، جو ایٹمی طاقت کی حامل ہے، مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لیے حرکت میں آنے کیلئے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے ،جس کے جواب میں  17 جون 2020 کو ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں "بھارتی عزائم  کو ناکام بنانے،معصوم شہریوں کو  نشانہ بنانے  اور دہشت گرد تنظیموں کی کھلی حمایت کر نے پر بھارت کو بے نقاب کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا"(No PR-94/2020-ISPR)۔ حالیہ کشیدگی کے دوران  جب بھارت چین کے محاذ پر مکمل طور پر پھنسا ہوا ہے تو پاکستان آرمی کے لیے بھارتی عزائم کو ناکام بنانے اور اس کے شیطانی منصوبوں کو اس ہی کے سر پر الٹ دینے  کا  بہترین موقع ہے اور یہی موقع ہے کہ ہماری افواج فوری طور پر ہندو ریاست کے خلاف دوسرا محاذ کھول کر لائن آف کنٹرول پار کر کے مقبوضہ کشمیر کو آزاد کرالیں۔ پاکستان کی فوجی قیادت کی جانب سے چین اور بھارت کی جنگ کو خاموشی سے دیکھنے کا فائدہ صرف اور صرف مودی اور اس کے آقا امریکا کو پہنچےگا۔ یقیناً اس وقت پاکستان کی فوجی قیادت کی جانب سے "تحمل"(Restraint)    کا مظاہرہ مودی کو امریکی شیطانی منصوبے کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے مسلمانوں کی جدوجہد آزادی کو کچلنے اور چین کو محدود کرنے کا دوہرا موقع فراہم کررہی ہے۔ جہاں تک اس موقف کا تعلق ہے کہ  پاکستان اور بھارت چونکہ ایٹمی طاقتیں ہیں لہٰذا"جنگ کوئی آپشن نہیں ہے"، تو اب اس دھوکہ پر مبنی موقف کی بنیاد بھی ختم ہو گئی ہے کیونکہ اس وقت  دو ایٹمی طاقتیں، چین اور بھارت، اپنے تنازعے کے حل کے لیے روایتی فوجی قوت کو ہی استعمال کررہی ہیں۔

 

اےافواج پاکستان میں موجود مسلمانو!

اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے حکم کی اطاعت کرتے ہوئے بزدل اور اندرونی طور پر منقسم ہندو افواج کو مقبوضہ کشمیر سے نکال دو،

وَاقْتُلُوهُمْ حَيْثُ ثَقِفْتُمُوهُمْ وَأَخْرِجُوهُمْ مِنْ حَيْثُ أَخْرَجُوكُمْ

"اور ان کو جہاں پاؤ قتل کردو اور جہاں سے انہوں نے تم کو نکالا ہےوہاں سے تم بھی ان کو نکال دو" (البقرۃ، 2:191)۔

 

ایک طویل عرصے سے مقبوضہ کشمیر میں ظلم کا شکار، بے یارومددگار اور ہندووں کے نرغے میں گھرے مسلمانوں کی پکار کا جواب دوجو اپنی آزادی کے لیے آپ کے بوٹوں کی چاپ ، ٹینکوں ، توپوں اور طیاروں کی گھن گرج اور تکبیرات سننے کا بےچینی سے انتظار کررہے ہیں کیونکہ آپ کے رب اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اعلان کیا ہوا ہے کہ،

وَمَا لَكُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلْوِلْدَانِ ٱلَّذِينَ يَقُولُونَ رَبَّنَآ أَخْرِجْنَا مِنْ هَـٰذِهِ ٱلْقَرْيَةِ ٱلظَّالِمِ أَهْلُهَا

"اورتم کو کیا ہوا ہے کہ اللہ کی راہ میں اُن بےبس مردوں اور عورتوں اوربچوں کی خاطر نہیں لڑتے جو دعائیں کرتے ہیں کہ اے پروردگار ہم کو اسشہر سے جس کے رہنے والے ظالم ہیں نکال کر کہیں اور لے جا"(النساء، 4:75)۔

 

ان کرپٹ بین الاقوامی قوانین کی زنجیروں کو کاٹ ڈالو جن قوانین کی پیروی امریکا باقی سب سے تو کرواتا ہے لیکن خود اُن کی پیروی نہیں کرتا اور نہ ہی یہودی اور ہندو ریاست  سے ان کی پابندی کرواتا ہے۔ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی وحی کی بنیاد پر حکمرانی کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم  کرکے ان زنجیروں کو کاٹ ڈالیں جیسا کہ آپ کے جنگجو بھائیوں، معزز انصار مدینہ نے کیا تھا۔ اُن معزز انصار ؓ  نے آنے والی کئی صدیوں تک خلافت کے زیر سایہ فتوحات کے نہ ختم ہونے والے سلسلے کا آغاز کیا تھا، انہوں نے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے دشمنوں کی  کمزوریوں  سے فائدہ اٹھایا  اور اسلام کے لیے نئے نئے علاقے فتح کیے اور مقبوضہ علاقوں کو دشمنوں کے قبضے سے آزاد کرایا۔ خلافت نے مسلمانوں کی جان و مال کو بلا کسی روک ٹوک کے استعمال کیا کیونکہ مسلمان اپنی جان و مال کی تجارت بخوشی اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی جنت کے بدلےکیا کرتے تھے جو اللہ تعالیٰ نے اپنےان  مخلص بندوں کے لیے تیار کررکھی ہے جن کی پہلی صفیں ان کیلئے مختص ہیں جن کی زندگی کا مقصد کامیابی یا شہادت ہے۔ اب آپ پر لازم ہے کہ آپ ایک بار پھر  اسلامی امت کے حق میں تاریخ کے دھارےکا رخ تبدیل کردیں اور ایسا صرف اسی صورت میں ہوگا جب آپ نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کریں گے جو اللہ کی راہ میں جہاد کے ذریعے عزت کی طلبگار ہوگی۔ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا، 

مَا تَرَكَ قَوْمٌ الْجِهَادَ إلاّ ذُلّوا

"جس قوم نے جہاد چھوڑا وہ ذلیل و رسواہوئی"(احمد)۔

 

آگے بڑھیں اور حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں جو شیخ عطا بن خلیل ابو الرشتہ کی قیادت میں نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کی جدوجہد کررہی ہے تا کہ آپ کی قیادت ایک ایسی سیاسی و فوجی قیادت کرےجو آپ کو ایک کے بعد ایک کامیابی سے ہمکنار کرے۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحريرکا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک