الثلاثاء، 24 جمادى الأولى 1446| 2024/11/26
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    13 من شـعبان 1440هـ شمارہ نمبر: 1440/51
عیسوی تاریخ     جمعہ, 19 اپریل 2019 م

پریس ریلیز

پی ٹی آئی پراجیکٹ ناکام ہو گیاہے۔
اگر اب بھی نبوت کے طریقے پر خلافت کے قیام کا وقت نہیں آیا تو کب آئے گا؟

پی ٹی آئی پراجیکٹ کو ابھی 9 مہینے بھی نہیں ہوئے کہ ملک ایک ہیجان سے دوچار ہے ، وفاقی کابینہ میں زبردست ردوبدل کیا گیا ہےاوروزیر خزانہ کو ایسے وقت میں ہٹا دیا گیا ہے جب آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں اور اگلا بجٹ محض چند ہفتوں کی دُوری پر ہے ۔ عجلت کے ساتھ جس شخص کو وزارتِ خزانہ چلانے کے لیے لایا گیا ہے وہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ہیں جن کی حقیقت یہ ہے کہ وہ ایک نئے “معین قریشی”ہیں اور عالمی استعماری اداروں کی پسندیدہ شخصیت ہیں، جو آنے والے مہینوں میں آئی ایم ایف کی مزید کمر توڑ شرائط کو پاکستان کی کمر پر لادیں گے،ایسی شرائط کہ جن کی وجہ سے پہلے ہی پاکستان کی معیشت کا جنازہ نکل چکاہے۔ یہ بات واضح ہے کہ یہ ناکامی صرف اسد عمر یا عمران خان ، یا پی ٹی آئی کی نہیں بلکہ یہ نظام کی ناکامی ہے ،یہ جمہوریت کی ناکامی ہے،لیکن حکومت اس کا مداوا چہروں کی تبدیلی کے ذریعے کر رہی ہے ۔جمہوریت کی اس واضح ناکامی کا مداوا یہ نہیں کہ مزید جمہوریت عوام کے حلق سے نیچے اتاری جائے اور ایک مرتبہ پھر محض چہروں ہی کو تبدیل کر دیا جائے۔


اے پاکستان کے مسلمانواور خصوصاً افواج میں موجود مسلمانو!
اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ہمیں خبردار کیا ہے،

وَمَنْ أَعْرَضَ عَن ذِكْرِي فَإِنَّ لَهُ مَعِيشَةً ضَنكًا وَنَحْشُرُهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ أَعْمَىٰ

” اور جو میری نصیحت (قرآن)سے منہ پھیرے گا اس کی زندگی تنگ ہوجائے گی اور روزِقیامت ہم اسے اندھا کرکے اٹھائیں گے”(طہ، 20:124)۔

ہماری بدحالی اور مصائب کی بنیادی وجہ جمہوریت ہے۔ہمارے بڑھتے ہوئے غصے کی وجہ سے جمہوریت کو بچانے کے لیے ایک بار پھر چہرے تبدیل کر کے ہمیں دھوکہ دینے کی کوشش کی جارہی ہے۔ جمہوریت وہ نظامِ حکمرانی ہے جس میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی نازل کردہ وحی کی بجائے انسانوں کی مرضی و خواہشات کے قوانین نافذ کیے جاتے ہیں۔ لہٰذا ہم کیسے یہ تصور کرسکتے ہیں کہ ایک اور جمہوری دور ہمارے لیے خوشحالی اور رحمتوں کاباعث بنے گا جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ،

وَأَنِ ٱحْكُم بَيْنَهُمْ بِمَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ وَلاَ تَتَّبِعْ أَهْوَآءَهُمْ وَٱحْذرْهُمْ أَن يَفْتِنُوكَ عَن بَعْضِ مَآ أَنزَلَ ٱللَّهُ إِلَيْكَ

” اورجو (حکم) اللہ نے نازل فرمایا ہے اسی کے مطابق ان کے درمیان فیصلہ کرنا اور ان کی خواہشات کی پیروی نہ کرنا اور ان سے بچتے رہنا کہ کسی حکم سے جو اللہ نے تم پر نازل فرمایا ہے یہ کہیں تم کو بہکانہ دیں “(المائدہ، 5:49)۔

جمہوریت وہ نظام ہے جس میں انسانوں کے بنائے ہوئے قوانین سے رہنمائی لی جاتی ہےاور یہی نظام استعماری طاقتوں سےہدایات لینے کا چور راستہ فراہم کرتا ہے۔ تو ہم کیسے یہ تصور کرسکتے ہیں کہ اللہ کی ہدایت کو چھوڑ کر جمہوریت کی ہدایت قبول کرنے پر ہمیں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی خوشنودی حاصل ہو گی جبکہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے اعلان کیا ہوا ہے کہ،

شَهْرُ رَمَضَانَ الَّذِي أُنْزِلَ فِيهِ الْقُرْآنُ هُدًى لِلنَّاسِ وَبَيِّنَاتٍ مِنَ الْهُدَى وَالْفُرْقَانِ

” رمضان وہ مہینہ ہےجس میں قرآن (اول اول) نازل ہوا جو لوگوں کا رہنما ہے اور جس میں ہدایت کی کھلی نشانیاں ہیں”(البقرۃ، 2:185)؟

آئیں ہم اس بات کو یقینی بنائیں کہ پی ٹی آئی حکومت کے نو ماہ کا تجربہ جمہوریت کی غلط رہنمائی اور بدحالی کا آخری تجربہ ہو۔ آئیں ہم سب اس بات کو یقینی بنائیں کہ نبوت کے نقشِ قدم پر خلافت کے قیام کے ذریعے اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی نازل کردہ وحی کی بنیاد پر حکمرانی قائم ہو۔ یہی وقت ہے کہ ہم افواج میں موجود اپنے والد، بھائیوں اور بیٹوں سے یہ مطالبہ کریں کہ وہ خلافت کی دعوت کے علمبرداروں کو نُصرۃ فراہم کر کے ہمیں جمہوریت کے ظلم و جبر سے نجات دلائیں تا کہ بالآخر ہم پر اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی نازل کردہ وحی کی بنیاد پر حکمرانی کا دور شروع ہو۔ امام احمد نے رسول اللہ ﷺ کا فرمان روایت کیا کہ رسول اللہ ﷺنے فرمایا،

ثُمَّ تَكُونُ مُلْكًا جَبْرِيَّةً فَتَكُونُ مَا شَاءَ اللَّهُ أَنْ تَكُونَ ثُمَّ يَرْفَعُهَا إِذَا شَاءَ أَنْ يَرْفَعَهَا ثُمَّ تَكُونُ خِلَافَةً عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ ثُمَّ سَكَتَ

“پھر جابرانہ حکمرانی کا دورہو گا اور اس وقت تک رہے گا جب تک اللہ چاہے گا ۔ پھر جب اللہ چاہے گا اسے ختم کردے گا۔ پھر نبوت کے طریقے پر خلافت ہو گی۔ اس کے بعد آپؐ خاموش ہو گئے”۔

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک