الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ پاکستان

ہجری تاریخ    7 من جمادى الثانية 1439هـ شمارہ نمبر: PR18015
عیسوی تاریخ     جمعہ, 23 فروری 2018 م
  • شام کے جابر کو گردن سے پکڑنے کے لیے  فوجی دستوں کو شام  روانہ کیا جائے: 
  • شام کے مسلمانوں کو بمبوں کی بارش کے حوالے کر کے پاکستان کے حکمران یمن میں
  • سعودی بادشاہ   کی جنگ میں مدد کے لیے ہماری افواج کو بھیج رہے ہیں

شام کا جابر بشار الاسد شامی مسلمانوں پر بمبوں کی وحشیانہ بارش کررہا ہے اور مساجد، اسپتالوں اور اسکولوں تک کونشانہ بنارہا ہے۔ مسلمانوں کا خون  پانی کی طرح بہایا جارہا ہے  اور والدین اپنے بچوں کی لاشیں اٹھائے  غم و آس کی تصویر بنے  مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔ لیکن پاکستان کے حکمرانوں کے کان امریکی ڈو مور کی آواز تو سنتے ہیں لیکن مظلوم مسلمانوں کی چیخ و پکار ان کے کانوں سے ٹکرا کر لوٹ جاتی ہے جیسے انہوں نے کچھ سنا ہی نہ ہو۔  پاکستان کے حکمران  شامی مسلمانوں کی حمایت میں ہمارے فوجی دستے شام نہیں بھیج رہے لیکن امریکی ایجنٹ سعودی بادشاہ کی مدد کے لیے ہمارے فوجی دستے  بھیج رہے ہیں جو یمن کے مسلمانوں پر زمین اور آسمان سے آگ برسا رہا ہے۔ پاکستان کے حکمرانوں نے شام کے مظلوم مسلمانوں کو نام نہاد “بین الاقوامی برادری” کے حوالے کردیا ہے  جبکہ یہ روس اور امریکہ ہی ہیں جو بشار کی مدد کررہے ہیں کیو نکہ وہ اسلام کے نفاذ کا مطالبہ کرنے والے مسلمانوں سے لڑرہا ہے ۔ پاکستان کے حکمرانوں نے شام کے مسلمانوں کو بمبوں کی بارش کے حوالے کردیا ہے  جبکہ ان کے پاس لاکھوں پر مشتمل فوج ہے جو اللہ سبحانہ و تعالیٰ اوراس کے رسولﷺ سے مخلص ہیں ، جو ان  میزائلوں سے مسلح ہیں  جو بشار کے تخت تک پہنچ سکتے ہیں اور اس کے تخت کو اسی پر الٹا سکتے ہیں، اور یہ وہ فوج ہے جو اپنی بہادری اور اعلیٰ مہارت  کے لیے شہرت رکھتی ہے۔

ان حکمرانوں سے اب کوئی امید نہیں لگائی جاسکتی کہ ان کےکان بہرے ہیں جو مظلوم مسلمانوں کی مدد کی پکار نہیں سنتے اور یہ اندھیں ہیں کہ انہیں ہمارے دشمنوں کے جرائم اور مظالم نظر نہیں آتے چاہے یہ مسلمان مقبوضہ کشمیر کے ہوں  یا برما، افغانستان یا شام کے مسلمان ہوں۔  انہیں تو رسول اللہﷺ کے اس قول کی بھی کوئی پروا نہیں جس میں رسول اللہﷺ نے کعبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا،

 

مَا أَطْيَبَكِ وَأَطْيَبَ رِيحَكِ مَا أَعْظَمَكِ وَأَعْظَمَ حُرْمَتَكِ وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ لَحُرْمَةُ الْمُؤْمِنِ أَعْظَمُ عِنْدَ اللَّهِ حُرْمَةً مِنْكِ مَالِهِ وَدَمِهِ وَأَنْ نَظُنَّ بِهِ إِلاَّ خَيْرًا

” تو کتنا عمدہ ہے، تیری خوشبو کتنی اچھی ہے، تو کتنے بڑے رتبہ والا ہے اور تیری حرمت کتنی عظیم ہے، لیکن قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے، مومن کی حرمت (یعنی مومن کے جان و مال کی حرمت) اللہ تعالیٰ کے نزدیک تجھ سے بھی زیادہ ہے، اس لیے ہمیں مومن کے ساتھ حسن ظن ہی رکھنا چاہیئے “(امن ماجہ)۔

 

یہ حکمران اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے خطاب سے بھی کوئی سبق لینے کو تیار نہیں کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا،

 

وَمَا لَكُمْ لاَ تُقَاتِلُونَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ وَٱلْمُسْتَضْعَفِينَ مِنَ ٱلرِّجَالِ وَٱلنِّسَآءِ وَٱلْوِلْدَانِ

“اور تم کو کیا ہوگیا ہے کہ اللہ کی راہ میں اُن بے بس مردوں اور عورتوں اور بچوں کی خاطر نہیں لڑتے “(النساء:75)۔

 

ہم نے  ان نافرمان  حکمرانوں کو بہت دیکھ لیا اور آزما لیا ہے اور ہم یہ جانتے ہیں کہ ہماری واحد امید ان لوگوں کو پکارنے میں ہے جو ہماری تکلیف دہ بدترین  صورتحال کو تبدیل کرسکتے ہیں۔ ہم سب پر لازم ہے کہ ہم افواج میں موجود اپنے والد، بھائیوں اور بیٹوں سے یہ مطالبہ کریں کہ وہ ہماری دعاوں کے سائے میں اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کے لیے شام کے مسلمانوں کی حمایت میں حرکت میں آئیں۔  ہم سب پر لازم ہے کہ  ہم  افواج میں موجود اپنے رشتے داروں سے یہ مطالبہ کریں کہ وہ ان کی کامیابی یا شہادت کے راستے کی طرف مارچ میں رکاوٹ  موجود بے شرم حکمرانوں  کوہٹا کر نبوت کے منہج پر خلافت کے قیام کے لیے نصرۃ فراہم کریں۔  

 

ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

 

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ پاکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
https://bit.ly/3hNz70q
E-Mail: HTmediaPAK@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک