الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     جمعرات, 20 مئی 2010 م

ماضی میں توہین آمیز خاکوں پر مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی نے کافروں کو مزید شہ دی '' اے پاک فوج! اٹھو اور خلافت کو قائم کرکے گستاخانِ رسول کو منہ توڑ جواب دو‘‘؛ حزب التحریر کے احتجاجی مظاہرے

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے فیس بک پر توہین آمیز خاکوں کے مقابلے کے خلاف کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے منعقد کئے۔ یہ مظاہرے پریس کلب اور میڈیا دفتر کے باہر منعقد کئے گئے۔ مظاہرین نے بینر اور کتبے اٹھارکھے تھے جس پر یہ نعرے تحریر تھے:

"اے پاک فوج! اٹھو اور خلافت کو قائم کرکے گستاخانِ رسول ﷺ کو منہ توڑ جواب دو"، اے مسلمانو! ناموسِ رسالت کا تحفظ مذمتی قراردادوں سے نہیں بلکہ پاک فوج کے عملی جہاد سے ممکن ہے" اور "توہین رسالت کرنے والوں کی تمام تر جرأت غدارحکمرانوں کی وجہ سے ہے"۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کافر ایک بار پھر اسلام اور نبی ﷺ کو اپنی نفرت کا نشانہ بنا رہے ہیں اور ان کے حکمران اس توہین میں مکمل طور پر ان کی حمایت اور پشت پناہی کر رہے ہیں۔ یہ مسلم حکمرانوں کی مجرمانہ خاموشی ہی ہے جس نے فیس بک جیسے بے وقعت ادارے کو ایک ارب مسلمانوں کے جذبات سے کھیلنے کا حوصلہ دیا۔ اگر مسلم حکمرانوں نے ڈنمارک کے خلاف فوجیں متحرک کی ہوتیں تو آج ہمیں یہ دن دیکھنا نہ پڑتا۔ انہوں نے کہا کہ تیرہ سو سال ان کافروں کو مسلمانوں کے شعائر پر حملہ کرنے کی ہمت نہ ہو سکی کیونکہ خلافت ناموس رسالت ﷺ کے تحفظ کے لئے ہر دم تیار تھی۔ صرف ایک صدی قبل جب فرانس اور برطانیہ نے توہین آمیز ڈرامہ چلانے کی کوشش کی تو خلیفہ عبدالحمید ثانی کی جہاد کی ایک دھمکی ہی اس ڈرامے کو بند کرنے کے لئے کافی تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں تک "آزادیوں" کے تصور کا تعلق ہے تو یہ محض ایک ڈھکوسلہ ہے جسے اسلام کی پیٹھ پر کوڑے برسانے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ ہم پوچھتے ہیں کہ کیا یہ آزادیاں فرانس کے سکولوں میں مسلم عورت کو حاصل ہیں جہاں انہیں اپنی مرضی سے حجاب لینے کی بھی اجازت نہیں؟ کیا یہ آزادیاں ان سینکڑوں مسلمانوں کو حاصل ہیں جو گوانتاناموبے میں پچھلے آٹھ سال سے پڑے گل سڑ رہے ہیں اور انہیں اتنا بھی علم نہیں کہ انہیں کس گناہ کی پاداش میں اغوا کیا گیا ہے؟ کیا کسی بھی شخص کو ہولوکاسٹ پر تنقید کرنے کی اجازت ہے؟ ہر گز نہیں! تو پھر آزادیوں کو بنیاد بنا کر رسول اللہ ﷺ کی ذات ہی کو کیوں نشانہ بنایا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ مغر ب جانتا ہے کہ مسلمانوں کی ڈھال یعنی خلافت موجود نہیں اور یہ غدار حکمران انہی کے ایجنٹ ہیں جن کا کام محض مسلمان عوام کو کنٹرول کرنا اور مغرب کے مفادات کا تحفظ ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ وہی "فیس بک" ہے جو گزشتہ چھ ماہ کے دوران حزب التحریر پاکستان کے میڈیا آفس اور ترجمان کے پیج کو دو دفعہ بند کر چکی ہے لیکن اسلام پر حملہ کرنے والے پیج کو بند کرنے کے لئے تیار نہیں۔

مقررین نے پاکستان فوج سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہوئے حرکت میں آئیں گستاخان رسول ﷺ کو منہ توڑ جواب دیں۔ یہ اسی وقت ممکن ہے جب وہ ان غدار حکمرانوں کو اکھاڑ کر خلافت قائم کریں اور ایک خلیفہ راشد تلے بذریعہ جہاد کافروں کو ان کے کرتوتوں کا مزا چکھائیں۔!

نوید بٹ

پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان

تصویریں

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک