الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     پیر, 12 اپریل 2010 م

9 مئی کو حزب التحریر اہل قوت کو ایک اہم اعلامیہ پیش کریگی

آج حزب التحریر نے کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں پریس کانفرنسوں کا اہتمام کیا۔ لاہور میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ جبکہ حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان شہزاد شیخ اور عمران یوسفزئی نے کراچی اور اسلام آباد میں میڈیا کو بریف کیا۔ انہوں نے کہا کہ: امریکہ کے ساتھ پاکستانی حکمرانوں کے گٹھ جوڑ کا نتیجہ یہ ہے کہ آج پاکستان سنگین خطرات سے دوچار ہے ۔ ایک طرف توامریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں اور پرائیویٹ فوجی تنظیمیں پاکستان کے طول و عرض میں بم دھماکوں اور ٹارگٹ کِلنگ کی مہم چلا رہی ہیں ، جبکہ دوسری طرف پاکستان کے غدار حکمران امریکہ کے ساتھ ''سٹریٹیجک مذاکرات‘‘ کے نام پر خطے میں امریکہ کے سٹریٹجک مقاصد کو پورا کرنے کے لیے قبائلی علاقوں میں فتنے کی جنگ کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ افغانستان میں امریکہ کے گرتے ہوئے تسلط کو برقرار رکھنے کی کوشش میں ان حکمرانوں نے پاکستان کی مسلم افواج کا رُخ اپنے ہی مسلمان بھائیوں کی طرف کر دیا ہے ۔ جامعہ حفصہ، سوات اور جنوبی وزیرستان کے آپریشنوں کے بعد اب اورکزئی ایجنسی میں آپریشن جاری ہے۔ نیز یہ عندیہ بھی دیا جا چکا ہے کہ فوج جلد ہی شمالی وزیرستان کا رخ کریگی جس کے لئے امریکہ کئی مہینوں سے دبائو ڈال رہا تھا۔ دوسری طرف بجلی کے مصنوعی بحران کے ذریعے عوام کو اپنے مسائل میں الجھا دیا گیا ہے تاکہ وہ امریکہ کی دہشت گردی پر مبنی جنگ اور انتشار پھیلاتی بلیک واٹر اور ڈائن کورپ کے خلاف مزاحمت نہ کر سکیں۔ یہی نہیں بلکہ ان غدارحکمرانوںنے پاکستان پر امریکہ کے شکنجے کوبرقراررکھنے کے لیے ملکی معیشت کو ملبے کا ڈھیر بنا دیاہے اورپاکستان کے عوام غربت، بھوک، افلاس ،مہنگائی اور لوڈ شیڈنگ کی چکی میں پِس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا جمہوریت کے دو سالوں نے ثابت کردیا ہے کہ جمہوریت اور آمریت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں جنہیں یکے بعد دیگرے امریکہ استعمال کرتا ہے۔ بہت ہو چکا! عذر تلاش کرنے والے کے لیے اب کوئی عذر موجود نہیں اور نہ ہی جوازڈھونڈنے والے کے لیے اب کوئی جواز باقی رہا ہے۔ جوحکمرانوں کی خیانت اورغداری سے چشم پوشی کرے وہ بھی ان کے جرم میں شریک ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:

﴿﴿ان الناس اذا راوا الظالم فلم یاخذوا علی یدیہ اوشک ان یعمھم اللّٰہ بعقاب﴾﴾

''اگر لوگ کسی ظالم کو ظلم کرتا دیکھیں اور اس کا ہاتھ نہ روکیں تو قریب ہے کہ اللہ ان سب کوعذاب دے‘‘ ﴿ابودائو، ترمذی ، ابنِ ماجہ﴾

انہوں نے کہا کہ اب وہ وقت آن پہنچا ہے کہ اہلِ قوت فی الفور حرکت میں آئیں اور پاکستان کے 18 کروڑ مسلمانوں کو اس سنگین صورتِ حال سے نجات دلائیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ حزب التحریر ولایہ پاکستان اتوار9مئی 2010ئ کو اسلام آباد پریس کلب میںپاکستان کے اہلِ قوت کی طرف بے باک اعلامیہ پیش کریگی جس میں پاکستان کے تمام جملہ مسائل کا حل پنہاں ہے۔ انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ اس اعلامیہ کو پاکستان کے اہل قوت عناصر تک پہنچانے کی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کریں ۔

 

(تصویریں)

(ویڈیو)

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک