الجمعة، 27 جمادى الأولى 1446| 2024/11/29
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

نواز شریف کا دورہ بھارت گجرات کے شہداء کے خون سے غداری ہے حزب التحریر نے ملک بھر میں نواز شریف کے دورہ بھارت کے خلاف مظاہرے کیے

حزب التحریر ولایہ پاکستان نے ملک بھر میں نواز شریف کے دورہ بھارت کے خلاف مظاہرے کیے۔ مظاہرین نے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تحریر تھا : "نوازشریف کا بھارتی دورہ، اکھنڈ بھارت کا پودہ"، "نواز -مودی یاری، گجرات کے مسلمانوں کے خون سے غداری"۔
مظاہرین کا یہ کہنا تھا کہ راحیل-نواز حکومت کا مودی کی جیت پر اس قدر خوشی کا اظہار اور اسے فوری گلے لگانے کی شدیدخواہش دراصل ان کے آقا امریکہ کی خواہش ہے۔ مظاہرین یہ رائے رکھتے تھے کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات ہے کہ پاکستان، جو اسلام کے نام پر وجود میں آیا تھا، اس کی قیادت اس شخص سے ہاتھ ملانے کو اس قدر بے چین ہے جو گجرات کے قصائی کے نام سے مشہور ہے۔
مظاہرین نے نواز شریف کے دورہ بھارت اور مستقبل میں بھارت کے ساتھ کسی بھی قسم کے روابط استوار کرنےکی شدید مذمت کی کیونکہ ایسا کرنا امریکہ کے اس منصوبے کو عملی جامہ پہنانے میں معاون ثابت ہوگا جس کے تحت وہ بھارت کو چین کے خلاف کھڑا کرنا چاہتا ہے تا کہ خطے میں چین کے اثر و رسوخ اور اسلام کی ایک طاقتور ریاست کی شکل میں ظہور کو روک سکے۔ مظاہرین نے افواج میں موجود مخلص افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ ان غداروں کو اپنی حمائت سے محروم کردیں جنہیں مسلمانوں کے مقدس خون کا کوئی پاس نہیں اور جنہیں مسلمانوں کے دشمنوں سے گلے ملنے اور انہیں خوش آمدید کہنے میں کوئی شرم نہیں آتی۔ مظاہرین نے مخلص افسران سے مطالبہ کیا کہ وہ پاکستان میں خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کریں۔

2014_05_27_Pakistan_MO

2014_05_27_Pakistan_MO

Read more...

گجرات کے قصائی مودی کو مبارک باد اور دورہ پاکستان کی دعوت راحیل-نواز حکومت کا مودی کی کامیابی پر گرمجوشی، مسلمانوں کے خون سے غداری ہے

راحیل -نواز حکومت نے مودی کو وزیر اعظم کا منصب سنبھالنے سے قبل ہی دورہ پاکستان کی دعوت دے ڈالی ہے۔ کل دوپہر نواز شریف نے گجرات کے قصائی مودی کو فون کر کے انتخابات میں کامیابی پر مبارک باد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ حزب التحریر راحیل-نواز حکومت سے پوچھتی ہے کہ جس شخص کے حکم سے گجرات میں ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام اور خواتین کی عصمت دری کی گئی تھی ، اس کو وہ مبارک باد کس طرح دے سکتے ہیں؟ کیا راحیل-نواز حکومت انتہا پسند ہندوں کی نمائندہ ہے کہ جسے مودی کی جیت کی اس قدر خوشی ہوئی ہے کہ تمام تر مصروفیات کو ترک کر کے اس کو فون کیا جاتا ہے؟ راحیل-نواز حکومت کا مودی کی کامیابی پر اس قدر خوشی کا اظہار یہ ثابت کرتا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کو بھی امت کے دکھ، درد، تکلیف سے کوئی سروکار نہیں بلکہ اپنے آقا امریکہ کی خوشنودی کے لیے اس شخص کو بھی گلے لگانے کے لیے تیار ہیں جس کے ہاتھ ہی نہیں بلکہ پورے کا پورا وجود مسلمانوں کے مقدس اور مظلوم خون سے تر بتر ہے۔
راحیل-نواز حکومت کا یہ کہنا کہ مودی کے آنے سے خطے میں امن اور استحکام آئے گا ، دیوانے کا خواب ہے۔ بی۔جے۔پی کی کامیابی کے نتیجے میں وہ امریکی منصوبہ ایک بار پھر زندہ ہوجائے گا ، جو کانگریس کے دور حکومت میں تقریباً منجمد ہی ہوگیا تھا ، جس کے تحت امریکہ بھارت کو خطے میں طاقتور کر کے اپنے مد مقابل چین کے خلاف کھڑا کرنا چاہتا ہے۔ اکھنڈ بھارت کے حق میں رائے عامہ پیدا کرنے کے لیے مودی پہلے ہی اس صدی کو "بھارت کی صدی" قرار دے چکا ہے ۔
بی-جے-پی کی پچھلی حکومت میں بھی امریکہ نے اپنے ایجنٹ نواز شریف اور پھر مشرف کے ذریعے بھارت کو، کارگل سے پسپائی، کشمیری مجاہد تنظیموں پر پابندی، کشمیر پر پاکستان کے تاریخی مؤقف سے دستبرداری، بھارتی سرحد سے افواج کو افغانستان کی سرحد پر منتقلی اور پاکستان کو بھارتی مصنوعات کی منڈی بنانے جیسی مراعات فراہم کیں تاکہ بھارت کو خطے میں ایک اہم ، بڑی اور طاقتور ریاست بنایا جاسکے۔ اور اب جبکہ بی-جے-پی پھراقتدار میں آگئی ہے تو راحیل-نواز حکومت ایک بار پھر خطے میں امریکی مفادات کی تکمیل کے لیے پاکستان کی سلامتی اور معاشی مفادات کو بھارت کے سامنے قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔
پاکستان کے مسلمانوں کو اس امریکی منصوبے کو مسترد کرکے اس کے خلاف حرکت میں آجانا چاہیےاور حکمرانوں کو اس سے دست بردار ہونے پر مجبور کر دیں۔ خطے میں بھارت کی بالادستی پاکستان کو کمزور اور بھارت کا محتاج کردے گا۔ پاکستان کے مسلمان اس صورتحال کو کسی صورت قبول نہیں کرسکتے کیونکہ ان کے آباؤ اجداد نے اس ملک کے قیام کے لیے لاکھوں شہداء اور ہجرت کی قربانی بھارت کی بالادستی کو قبول کرنے کے لیے نہیں دی تھی۔ حزب التحریر پاکستان کے مسلمانوں اور افواج پاکستان کو اس بات کی دعوت دیتی ہے کہ پاکستان کو خلافت کے قیام کا مرکز بنائیں اور پوری مسلم دنیا کو ایک خلیفہ کے سائے تلے متحد کر کے دنیا کی عظیم ترین ریاست بنائیں اور اس پورے خطے کو ظالم ہندو مشرکین کے ظلم وجبر سے نجات دلائیں۔اللہ سبحانہ و تعالیٰ فرماتے ہیں،
مَا يَوَدُّ الَّذِينَ كَفَرُوا مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ وَلاَ الْمُشْرِكِينَ أَنْ يُنَزَّلَ عَلَيْكُمْ مِنْ خَيْرٍ مِنْ رَبِّكُمْ وَاللَّهُ يَخْتَصُّ بِرَحْمَتِهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ
"اہل کتاب میں سے کافر نہیں چاہتے اور نہ ہی مشرک کہ تم پر تمھارے رب کی طرف سے کوئی بھلائی نازل ہو ،مگر اللہ اپنی رحمت کے لیے جسے چاہتا ہے خاص کرلیتا ہے، اور اللہ بڑے فضل والا ہے" (البقرۃ: 105)
شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

 

Read more...

راحیل-نواز حکومت کو کراچی میں امن سے کوئی دلچسپی نہیں ہے کراچی میں امن کے قیام کے لیے امریکی انٹیلی جنس اور ریمنڈ دیوس نیٹ ورک کا خاتمہ ضروری ہے

بدھ 14 مئی 2014 کووزیر اعظم پاکستان نے کراچی آپریشن کے حوالے سے کراچی میں ایک اعلٰی سطح کا اجلاس منعقد کیا۔ اس اجلاس میں وفاق اور صوبے کی اعلٰی سیاسی قیادت کے ساتھ افواج پاکستان کے سربراہ، کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی آئی۔ایس۔آئی نے بھی شرکت کی۔اس اجلاس میں کراچی آپریشن اور اس کے نتائج پر غور کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ کراچی آپریشن کو جاری و ساری رکھا جائے ۔
اس انتہائی اعلیٰ سطح کے اجلاس کے ذریعے راحیل-نواز حکومت نے عوام کو ایک طرف تو یہ تاثر دیا ہے کہ کراچی میں دہشت گرد اس قدر طاقتور ہیں کہ یہ کراچی پولیس اور صوبہ سندھ کی حکومت کے بس کی بات نہیں بلکہ پورے ملک کی سیاسی و فوجی قیادت کو مل کر ان کے خاتمے کی کوشش کرنی ہوگی، جبکہ دوسری جانب عوام کو یہ تاثر بھی دینے کی کوشش کی گئی کہ جیسے راحیل-نواز حکومت عوام کے جان ومال کے تحفظ میں انتہائی سنجیدہ ہے۔ درحقیقت راحیل-نواز حکومت کراچی میں دہشت گردی کے خاتمے اور امن کے قیام میں ناکام ہوجائے گی کیونکہ وہ اس ناکامی کی ذمہ داری غیر قانی موبائل سیموں، چھوٹے جرائم پیشہ عناصراور دوسرے چھوٹے مسائل پر ڈالنے کی کوشش کررہی ہے۔ کراچی آپریشن میں ناکامی کی اصل وجہ امریکی انٹیلی جنس اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کو کراچی سمیت پورے ملک میں دہشت گردی کے وارداتوں کی منصوبہ بندی کرنےاور انہیں انجام تک پہنچانے کے لیے فراہم کی جانے والی آزادی ہے۔ اس کا ایک ثبوت یہ ہے کہ ایک طرف کراچی میں فوجی افسران سے لے کر ، ڈاکٹر، وکیل، علماء اور عام شہری تک دہشت گردوں کی کاروائیوں سے محفوط نہیں لیکن امریکی اہلکار بغیر کسی خوف کے پورے شہر میں گھومتے پھرتے ہیں اور کسی دہشت گردی کی کاروائی کا نشانہ بھی نہیں بنتے۔ اسی طرح چند ہفتے قبل کراچی ائرپورٹ سے امریکی ایف۔بی۔آئی ایجنٹ اسلحے اور جاسوسی کی آلات سمیت گرفتار ہوتا ہے اور راحیل-نواز حکومت امریکی ایجنٹ کو ضمانت کی فراہمی میں تعاون فراہم کرکے امریکہ کی خدمت انجام دیتی ہے۔ یہ اس بات کا ایک اور ثبوت ہے کہ کراچی میں بدامنی کی وجہ امریکی انٹیلی جنس اور ریمنڈ ڈیوس نیٹورک ہے۔
اگر راحیل-نواز حکومت پاکستان کے سیکورٹی اداروں کو امریکی انٹیلی جنس اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کے خاتمے کا حکم دے دیں ، جو دراصل کراچی کے سب سےبڑے مجرموں کے گروہ ہیں، تو چند ہفتوں میں کراچی میں امن بحال ہوسکتا ہے اور اس کاروائی کے نتیجے میں مقامی چھوٹے چھوٹے مجرموں کے گروہ اپنی جانیں پچانے کے لیے بھاگنے پر مجبور ہوجائیں گے۔
لیکن راحیل-نواز حکومت یہ قدم کبھی نہیں اٹھائے گی کیونکہ انہیں اپنے عوام کی جان و مال سے زیادہ امریکی مفادات عزیز ہیں۔ آمریت ہو یا جمہوریت دونوں نے ہی کراچی کو امریکی مفاد کے تحت بدامنی کے آگ میں دھکیلا ہے۔کراچی، پاکستان اور خطے میں بدامنی کی بنیادی وجہ امریکہ کی موجودگی ہے۔ پاکستان کے عوام اور افواج پاکستان کو یہ جان لینا چاہیے کہ پاکستان سے امریکی انٹیلی جنس اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کے خاتمے کا حکم جمہوری و آمر حکمران کبھی بھی جاری نہیں کریں گے۔ یہ کام صرف ریاست خلافت ہی سرانجام دے سکتی ہے کیو نکہ اس کا اسلامی آئین امریکہ کو دشمن ملک قرار دیتا ہے جبکہ موجودہ آئین امریکہ کو ایک دوست ملک قرار دیتا ہے۔ لہٰذا افواج پاکستان میں موجود مخلص افسران آگے بڑھیں اور پاکستان میں خلافت کے قیام کے لیے حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کرےجو کراچی، پاکستان اور اس پورے خطے سے امریکی وجود کی ہر شکل کا خاتمہ اور اس پورے مسلم خطے کو امن کے دور سے روشناس کردے گی۔
شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

Read more...

خلافت نصرۃ کے ذریعے رابطہ مہم پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کے دارلحکومت لاہورمیں سیمینار

حزب التحریر ولایہ پاکستان کی جانب سےاللہ سبحانہ و تعالی کے حکم سےپاکستان میں جلد از جلدخلافت کے قیام کے لیے ملک کے بڑے شہروں میں جاری "خلافت نصرۃ کے ذریعے " کی رابطہ مہم میں تیزی آتی جارہی ہے ۔ اس مہم کے دوران آبادی کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب کے دارلحکومت لاہور میں ایک بڑا سیمینار منعقد کیا گیا۔
رکن حزب التحریر ڈاکٹر افتخار نے خلافت کے قیام کے لیے رسول اللہ ﷺ کے طریقہ کار کے مطابق کام کرنے کی اہمیت سے سیمینار میں شریک لوگوں کو آگاہ کیا۔اس پُر اثر تقریرنے لوگوں پر یہ ثابت کیا کہ رسول اللہﷺکفریہ نظام کو تبدیل کرنے کے لیے اسی کفریہ نظام کا حصہ نہیں بنے،اگرچہ انھیں اس نظام کا سربراہ بننے کی دعوت دی گئی تھی۔ اور رسول اللہﷺ نے ایسےاقتدار کو بھی قبول نہیں کیا جس کے بدلے میں آپ ﷺ سےاسلام کے کسی ایک معاملے پر بھی سمجھوتے کا مطالبہ کیا گیاتھا۔ اس کی جگہ رسول اللہ ﷺ نے کفر کی حکومت کے خاتمے کے لیے پورےمعاشرے سے اس کفریہ حکومت کی حمایت اور قوت کو ختم کرنے کی کوشش کی۔ رسول اللہﷺ نےلوگوں کی طرف سے کفرکی حمایت کو ختم کیا اور اس کے لیے آپﷺنے کفر کے نظام کو کھلم کھلاچیلنج کیا ،اس کی حقیقت کو بے نقاب کیااور لوگوں کو اسلام کی طرف بلایا۔ اس کے ساتھ ساتھ رسول اللہﷺ نے کفر کی حکمرانی کو اس مادّی سہارے سے محروم کیاجواسے تحفظ فراہم کیے ہوئے تھا۔ رسول اللہ ﷺ نے ذاتی طور پر ان لوگوں سے ملاقاتیں کیں جو جنگی طاقت رکھتے تھے اور ان سے مطالبہ کیاکہ وہ ایمان قبول کرنے کے ساتھ ساتھ دینِ اسلام کو نُصرَۃ(مادّی مدد)فراہم کریں۔ اس مقصد کے حصول کے لیے رسول اللہ ﷺ نے طویل سفر کیے، مشکلات اٹھائیں تا کہ اسلام کو ایک ریاست کی شکل میں قائم کرنے کے لیے نُصرۃ کے حصول کو یقینی بنایا جائے۔
رسول اللہ ﷺجن لوگوں سے نصرۃ کا مطالبہ کرتے تھے، ان کی مادّی قوت کو بھی معلوم کرتے تھے۔آپ ﷺ ان سے سوال کرتے تھے:((و هل عند قومك منعة؟)) "کیا تمھارے لوگ طاقت و اسلحہ رکھتے ہیں؟" اور آپﷺنےان لوگوں کی پیش کش کو قبول نہ کیاجن میں اسلام کے دشمنوں سے اسلام کا دفاع کرنے کی طاقت موجود نہیں تھی۔ رسول اللہ ﷺ نے کئی قبائل سے ملاقاتیں کیں جن میں بَنُو كلب،بنوحَنِيفَةُ، بنو عامر بن صَعْصَعَة، بنو كنْدةُ اور بنوشيبان شامل تھے۔ اوررسول اللہ ﷺاسی طریقہ کار پر صبر و استقامت کے ساتھ کاربند رہے یہاں تک کے اللہ تعالی نے نصرۃ کے حصول میں کامیابی عطا فرمادی جب انصار کے ایک چھوٹے مگر مخلص اور اہلِ قوت گروہ نے اسلامی ریاست کے قیام کے لیے نبی کریم ﷺ کو نُصرۃ فراہم کر دی۔ لہٰذا اسلام کی حکمرانی کے لیے نصرۃ کا حصول رسول اللہ ﷺ کی سنت اور طریقہ ہے، اس طریقے پر چل کر نبی ﷺ نے یثرب کے تقسیم شدہ معاشرے کو اسلام کے قلعے،مدینۃالمنورہ میں تبدیل کردیا۔
نوٹ: اس سیمینار کی تصاویر اور ویڈیوhizb-pakistan.comسے ڈاؤن لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

Read more...

ویلیم برنز کا دورہ پاکستان اور شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کا مطالبہ افواج پاکستان شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے امریکی مطالبے کو مسترد کردیں

پاکستان کے دورے پر آئے امریکی نائب وزیر خارجہ ویلیم برنز نے سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں سے شمالی وزیرستان میں موجود اُن مجاہدین کے خلاف فوری فوجی آپریشن کا مطالبہ کیا ہے جو افغانستان میں قابض امریکی افواج کے خلاف لڑ رہے ہیں۔ ویلیم برنز کا یہ مطالبہ ثابت کرتا ہے کہ یہ جنگ دہشت گردی کے خلاف نہیں بلکہ امریکی قبضے کے خلاف برسرپیکار مجاہدین کے خلاف جنگ ہے۔ پاکستان کے عوام اور افواج پر یہ بات پہلے دن سے واضح ہے کہ امریکی قبضے کے خلاف لڑنے والے مجاہدین ہیں اور وہ جہاد کر کے ایک دینی فریضا انجام دے رہے ہیں۔ امریکہ کی بزدل افواج اپنی تمام تر فوجی قوت کے باوجود فرسودہ ہتھیاروں سے لیس مٹھی بھر مجاہدین کا مقابلہ نہیں کرسکتیں، اسی لیے امریکہ ہمیشہ پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کو پاکستان کے قبائلی علاقوں میں موجود افغانستان پر امریکی قبضے کی مزاحمت کرنے والے مجاہدین کے خلاف فوجی آپریشن کرنے کے لیے متحرک کرتا ہے۔ لیکن چونکہ پاکستان کے عوام اور افواج اس بات کو قطعاً پسند نہیں کرتے کہ قابض امریکی افواج سے برسر پیکار مجاہدین کو نشانہ بنایا جائے تو امریکی ہدایت پر پاکستان کی سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں نے ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کو پاکستان میں داخلے اور آزادانہ فوجی و شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کی اجازت دی اور دہشت گردی کے ہر واقع کے بعد اس کی ذمہ داری قبائلی مسلمانوں پر ڈال کر پاکستان کے عوام اور افواج کو یہ یقین دلانے کی کوشش کی کہ یہ امریکی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہے۔ اور پھر اس جواز کو استعمال کرتے ہوئے افغانستان میں موجود بزدل امریکی افواج کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے افواج پاکستان کو قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کرنے پر مجبور کیا گیا۔
کیا یہ محض اتفاق ہے کہ جب بھی کوئی امریکی سیاسی و فوجی عہدیدار قبائلی علاقوں میں فوجی آپریشن کا مطالبہ لے کر پاکستان آنے والا ہوتا ہے تو قبائلی علاقوں میں افواج پاکستان پر حملے تیز ہوجاتے ہیں اور اس بار بھی ویلیم برنز کے دورے سے ٹھیک ایک دن قبل شمالی وزیرستان میں افواج پاکستان پر حملے ہوتے ہیں جس میں دس فوجی جاں بحق ہو جاتے ہیں۔ چند دن قبل کراچی ائرپورٹ سے گرفتار ہونے والے امریکی ایف۔بی۔آئی کے ایجنٹ اور اس سے برآمد ہونے والے آلات نے ایک بار پھر اس حقیقت کو ثابت کیا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی ہر دہشت گردی کے واقع کے پیچھے امریکی ایجنسیوں اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کا ہی ہاتھ ہوتا ہے۔
حزب التحریر افواج پاکستان پر یہ واضح کردینا چاہتی ہے کہ جب تک سیاسی و فوجی قیادت میں موجود غداروں کے ہاتھ میں ملک کی باگ دوڑ رہے گی وہ امریکی ایجنسیوں اور ریمنڈ ڈیوس نیٹ ورک کو ملک میں آزادانہ دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کی اجازت دیتے رہیں گےاور آپ کا مقدس خون افغانستان میں قابض بزدل امریکیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ کے نام پر بے دریغ بہاتے رہیں گے۔ لہٰذا آگے بڑھیں اور معاملات کی باگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لیں اور شیخ عطا بن خلیل ابو الرَشتہ کی قیادت میں حزب التحریر کو نصرۃ فراہم کر کے خلافت کا قیام عمل میں لائیں۔ خلافت کا اسلامی آئین پاکستان کے موجودہ آئین کے بر خلاف امریکہ کو دوست نہیں بلکہ دشمن ملک قرار دے گا اورخلافت خطے کو امریکہ کے ناپاک وجود سے پاک کرنے کے لیے دنیا کی بہترین فوج کو حرکت میں لائے گی جو خطے میں مستقل امن قائم کرنے کا باعث بنے گا۔اللہ سبحانہ و تعالٰی فرماتے ہیں،
لاَ يَتَّخِذْ الْمُؤْمِنُونَ الْكَافِرِينَ أَوْلِيَاءَ مِنْ دُونِ الْمُؤْمِنِينَ وَمَنْ يَفْعَلْ ذَلِكَ فَلَيْسَ مِنْ اللَّهِ فِي شَيْءٍ إ
"مؤمنوں کو چاہیے کہ ایمان والوں کو چھوڑ کر کافروں کو اپنا دوست نہ بنائیں اور جو ایسا کرے گا وہ اللہ تعالٰی کی کسی حمائت میں نہیں " (آل عمران: 28)۔
شہزاد شیخ
ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ڈپٹی ترجمان

Read more...

نوید بٹ کے خاندان نے پریس کانفرنس منعقد کی نوید بٹ کا اغوا: دو سال، حد ہوگئی! نوید بٹ کو فوری رہا کیا جائے

آج نوید بٹ کی اہلیہ محترمہ سعدیہ راحت ایڈووکیٹ اور ان کے خاندان کے دیگر افرادنے اسلام آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ محترمہ سعدیہ راحت ایڈووکیٹ نے میڈیا کو نوید بٹ کے اغوا اور اب تک کی عدالتی کاروائی سے آگاہ کیا۔

محترمہ سعدیہ راحت ایڈووکیٹ نے کہا کہ نوید بٹ کو دو سال قبل حکومتی ایجنسیوں نے اغوا کیا تھا اور اب تک وہ لاپتہ ہیں۔ انہیں اس لیے اغوا کیا گیا کیونکہ وہ ایک عالمی اسلامی سیاسی جماعت حزب التحریر کے ولایہ پاکستان میں ترجمان ہیں۔ اغوا کے دن سے آج تک ان کے خاندان کو انہیں دیکھنے تک کا موقع فراہم نہیں کیا گیا۔میرے بچے جن کی آنکھوں کے سامنے ان کے والد کو اغوا کیا گیا تھا ، اکثر رات کو روتے ہوئے اٹھ جاتے ہیں اور سوال کرتے ہیں کہ ان کے ابو کب آئیں گے؟ یہ ظلم اور ناانصافی اُس ملک میں ہورہی ہے جس کی تخلیق "لا إله إلا الله" کی بنیاد پر ہوئی تھی۔
محترمہ سعدیہ راحت ایڈووکیٹ نے نوید بٹ کے اغوا سے لے کر آج کے دن تک ہونے والی عدالتی کاروائی سے میڈیا کو آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی 2012 کو ان کے اغوا کے فوراً بعد اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایک آئینی پٹیشن داخل کی گئی۔ چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے مسؤل علیہان کے نام نوٹس جاری کیے جن میں ڈائریکٹر جنرل آئی۔ایس۔آئی اور ڈائریکٹر جنرل ایم۔آئی بھی شامل تھے اور ساتھ ہی یہ حکم بھی دیا کہ نوید بٹ کو اگلی پیشی پر حاضر کیا جائے۔ اس کے علاوہ لاہور کے لیاقت آباد پولیس اسٹیشن میں ایف۔آئی۔آر نمبر 12/566 درج کی گئی جس میں ڈائریکٹر جنرل آئی۔ایس۔آئی اور ڈائریکٹر جنرل ایم۔آئی کو ملزمان نامزد کیا گیا تھا۔ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلا موقع تھا جب ڈائریکٹر جنرل آئی۔ایس۔آئی اور ڈائریکٹر جنرل ایم۔آئی کو ایک سول عدالت میں ملزمان کے طور پر نامزد کیا گیا ۔ لیکن چند پیشیوں کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے اچانک اس مقدمے کو یہ کہہ کر سننے سے انکار کردیا کہ یہ واقع کیونکہ لاہور میں پیش آیا ہے اور اس کی ایف۔آئی۔آر بھی لاہور میں ہی درج ہوئی ہے لہٰذا یہ مقدمہ اس کے دائرہ اختیار میں نہیں آتا اور لاہور ہائی کورٹ میں یہ مقدمہ سنا جانا چاہیے۔ ہم نے اس فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا لیکن انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔
جون 2013 سے یہ مقدمہ لاہور ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے لیکن اب تک کوئی خاص پیش رفت نہیں ہوسکی۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کو دباؤ میں لانے کےبعد ایجنسیاں اپنے اس مقصد میں کامیاب ہو جائیں گی کہ یہ مقدمہ عدالتی قبرستان میں دفن ہوجائے جبکہ یہ مقدمہ ایک تاریخی روایت قائم کرسکتا تھا۔ حکومت ایسا اس لیے کررہی ہے کہ حکومت کے پاس اپنے حق میں کہنے کو ایک بھی لفظ سچائی کا نہیں ہے اور وہ اس بات سے خوفزدہ ہے کہ اگر اسے عدالت میں اس ناانصافی کا جواب دینا پڑا تو نوید بٹ جس دعوت کا داعی ہیں اسے مزید مقبولیت حاصل ہوگی۔
محترمہ سعدیہ راحت ایڈووکیٹ اور نوید بٹ کے خاندان کے دیگر افراد نے حکومت سے نوید بٹ کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا کیونکہ نہ تو اس نے کوئی جرم کیا ہے اور نہ ہی وہ کسی مجرمانہ مقدمے میں مطلوب ہے بلکہ وہ ایک معزز اور انتہائی قابل انجینئر ہے جو پاکستان اور اس کے لوگوں کو امریکی غلامی کی قید سے نکلانے کی جدوجہد کررہا ہے اور انہیں یہ موقع فراہم کرنا چاہتا ہے کہ وہ اسلام کے زیر سایہ اپنی زندگی بسر کرسکیں، لہٰذا نوید بٹ کو فوری رہا کیا جائے۔
حزب التحریر ولایہ پاکستان مسلمانوں کو یہ یقین دلانا چاہتی ہے کہ وہ جابروں کے ظلم سے خوفزدہ ہو کر خلافت کے قیام کی جدوجہد سے دست بردار نہیں ہو گی اور نہ ہی اپنی رفتار میں کوئی کمی لائے گی اور حزب یہ یقین رکھتی ہے کہ انشاء اللہ وہ دن اب دور نہیں جب خلافت پاکستان کی سرزمین پر قائم ہو گی اور لوگ نوید بٹ کو اپنے کندھوں پر اٹھائے خلافت کا استقبال کریں گے۔ اللہ سبحانہ و تعالٰی فرماتے ہیں، أَتَخْشَوْنَهُمْ فَاللَّهُ أَحَقُّ أَنْ تَخْشَوْهُ إِنْ كُنتُمْ مُؤْمِنِينَ "کیا تم ان سے ڈرتے ہو؟ اللہ ہی زیادہ مستحق ہے کہ تم اس کا ڈر رکھو، اگر تم ایمان والے ہو" (التوبۃ:13)

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک