الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
نیدر لینڈ

ہجری تاریخ    7 من ذي القعدة 1442هـ شمارہ نمبر: 08 / 1442
عیسوی تاریخ     جمعہ, 18 جون 2021 م

پریس ریلیز

حزب التحریر نیدر لینڈ نے پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا

 

                  ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کے اغوا سے متعلق شروع کی گئی عالمی مہم کے تحت آج حزب التحریر نیدر لینڈ کے ایک وفد نے پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا ۔ 9 سال قبل 11 مئی 2012 کو انہیں پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی نے دن کے روشنی میں اُن کے بچوں کی موجودگی میں انہیں اغوا کیا تھا۔ آج کے دن تک ان کے گھر والوں کو اندھیرے میں رکھا گیا ہے کہ وہ کہاں ہیں اور کیا وہ ابھی تک زندہ ہیں۔

 

      حزب التحریر نیدر لینڈ کے وفد نے پاکستانی سفیر کے اسسٹنٹ سے بات کی اور اس معاملے پر وضاحت مانگی۔ ملاقات کے بعد حزب التحریر کی پریس اسٹیٹمنٹ ان کے حوالے کی گئی۔

 

            نوید بٹ اپنی ذہانت، قیادت اور رسول اللہﷺ اور خلفائے راشدین کے نقش قدم پر خلافت کے قیام کے لیے انتہک جدوجہد کے حوالے جانے جاتے تھے۔ جس معاملے کی جانب وہ مسلمانوں کو پکارتے تھے وہ یہ تھا کہ اسلام کو ایک مکمل ضابطہ زندگی کے طور پر اختیار کریں اور پرامن سیاسی جدوجہد کے ذریعے ظالم مغربی بالادستی کو ختم کریں جس نے بہت طویل عرصے سےمسلم ممالک کو ایک محدود دائرے میں قید رکھا ہوا ہے۔ نوید بٹ غلط کام کرنے والوں کے لئے جسم میں ایک کانٹے کی طرح تھا اور مخلص مومنین کے لئے سچی آزادی کا پیغام تھے۔

 

      لہٰذا ہم  پاکستانی حکام، میڈیا میں موجود مخلص افراد اور وہ تمام لوگ جو اثرورسوخ رکھتے ہیں، سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے اس شرمناک مسئلے کو بے نقاب کریں اورغنڈہ گردی کرنے والے کٹھ پتلی حکمرانوں اور ان کے مغربی آقاوں کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف ،اسلام اور انصاف کے ساتھ استقامت سے کھڑے ہوں تا کہ نوید بٹ کا اپنے گھر والوں سےجدائی کا خاتمہ ہوجائے۔  

  

نیدر لینڈمیں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
نیدر لینڈ
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 0031 (0) 611860521
www.hizb-ut-tahrir.nl
E-Mail: okay.pala@hizb-ut-tahrir.nl

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک