الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ملائیشیا

ہجری تاریخ    17 من رجب 1438هـ شمارہ نمبر: HTM/PR/06/1438
عیسوی تاریخ     جمعہ, 14 اپریل 2017 م

        حزب التحریر کے رکن کو دعوت پر مبنی تحریر تقسیم کرنے پر

جے-اے-آئی-ایس نے مقدس مہینے میں گرفتار کر لیا!

 

سلینگور اسلامی مذہبی ادارے کے چار افسران نے حزب التحریر ملائیشیاء کے 49 سالہ رکن ازمی رحمان بن مت زونی کومسجد النہدہ الاسلام سے اس وقت گرفتار کیاجب وہ حزب التحریر ملائیشیاء کی جانب سے جاری دعوت پر مبنی  ہفتہ وار تحریر "نہدہ  سوتون " تقسیم کر رہے تھے۔ اْنہیں1995 انیکٹمنٹ شریعہ کرمنل آفنس کے سیکشن 18، شاہ آلم ،سلینگور زیر سیکشن 12سی، مفتی کے حکم کی توہین اور فتوے کے خلاف عمل  کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔یہ فتوی حزب التحریر کے خلاف سلینگور فتوی کمیٹی کی جانب سے ستمبر 2015 کو جاری ہواتھا جو مکمل توہین، جھوٹ اور الزامات پر مبنی تھا۔ گرفتاری کے  بعد ازمی رحمان کو جے-اے-آئی-ایس کے ہیڈ کوارٹر شاہ آلم لے جایا گیا جہاں   ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا اور بعد میں انہیں اس ضمانت پر چھوڑا گیا کہ وہ دوبارہ تفتیش کے لیے17 اپریل2017 کو حاضر ہوں گے۔جے-اے-آئی-ایس نے اس کے علاوہ7 دسمبر2017 کو عدالت میں پیش ہونے کی تاریخ مقرر کی ہے۔

 

اپنے اس حالیہ اقدام سے  جے-اے-آئی-ایس نے حکم شرعی اور فتوے سے متعلق حزب التحریر کی جانب سے داخل کرا ئی گئی عدالتی نظرثانی کی درخواست کو ٹھکراتے ہوئے،  جو ابھی تک شرعی عدالت عالیہ شاہ آلم میں چل رہی ہے، ایک بار پھر  حزب التحریر کے خلاف ظالمانہ رویہ اختیار کیا ہے ۔ حزب التحریر کی جانب سے فتوے پر اٹھاے گئے سوالات کا جواب دینے میں بھی  سلینگور مذہبی ادارے ناکام  رہے ہیں اور اس کے بجاے وہ حکم شرعی کے خلاف طاقت کا استعمال کرتے ہوئےگرفتاریوں کے ذریعے حزب التحریر کے ارکان کو دبانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ فتوے کے ذریعے حزب التحریر پر جھوٹ گھڑنے کے بعد انہوں نے اللہ کے سامنے بلا شرم و خوف حزب التحریر کے رکن کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ اللہ کے راستے میں دعوت دے رہے تھے اس عمل کے دوران اسلام کی نظر میں ممنوع  قرضہ جات سے متعلق تحریرسلینگو مسجد میں تقسیم ہونے سے رہ گئی۔ اس کے علاوہ کتنے ہی بت خانے، جوئے خانے، مساج خانے، انٹرٹینمنٹ کے ادارے، شراب بنانے والے کاروبار اور اس کے علاوہ غلط کاریوں کو سلینگور میں" سلینگور مذہبی  اداروں" کی جانب سے کھلی چھوٹ ہے ۔

 

اے سلینگور مذہبی  ادارے کے لوگو! کیا تم نے ہمارے "ستون نہدہ" تحریرپر نظر ڈالی ہے جسے تم نے ہمارے رکن سے چھینا اورجس کا عنوان تھا " ٹیکنوکریٹ حکومت؛ غلیظ جمہوریت پر پردہ ڈلنے کے لیےناپاک الکوحل کی خوشبو"۔ ہمیں بتاؤ اس کا وہ کون سا حصہ ہے جو اسلام کے خلاف ہے؟ اگر ہے تو ہمیں ضرور بتاؤ تاکہ ہم انشاءاللہ اپنی غلطیوں کو درست کریں لیکن اگر کوئی نہیں ہے تو اس کا مطلب ہے کہ تم نے ہمارے رکن کو گرفتار کرکے، جو سچ کا پرچار کر رہا تھا،ایک غیر شرعی عمل کیا ہے۔ کیا تمہارے پاس دلائل ختم ہو چکے ہیں کہ ہمارے رکن کی جانب سے تقسیم کیے گئے ایک کاغذ کے ٹکڑے کا جواب تم گرفتاری کی صورت میں دیتے ہو؟ اگر ہمارے لیے تمہارے پاس کوئی دلیل نہیں ہےتو آخرت میں  اللہ کے سامنے تمہاری دلیل کیا ہو گی ؟

 

اے سلینگور مذہبی ادارے کے لوگو! کیا تمہیں احساس ہے کہ تم نے آج جمعہ کے دن ،جو تمام دنوں میں سب سے افضل ہے،ہمارے رکن کو گرفتار کرتے ہوئے ایک غیر شرعی عمل کیا ہے؟ اس سے بھی برا یہ کہ تم نے یہ عمل رجب کے مہینے میں کیا جو اللہ کے نزدیک ایک مقدس مہینہ ہے جس میں شر اور نیکی کا اجر اللہ کی جانب سے زیادہ ہوجاتا ہے۔ ہم تمہیں باور کراتے ہیں کہ حزب التحریر پر ظلم بہت ہوگیا اور اگر تم نے اس کو نہیں روکا تو تم صرف اللہ کے غضب و غصے کو ہی اپنی طرف دعوت دو گے! غیر حقیقی فتوے، ہماری اقدام پر سختیاں اور ہماری ویب سائٹس کی بندش سے لے کر  گرفتاریاں اور ارکان کا عدالت میں چارج کرنے تک یہ سب تمہارے لیے گناہ کےسوا کچھ اچھا نہیں لائےگا  ۔ اللہ تم پر رحم کرے اورتمھیں معاف کرے۔

 

حقیقت میں حزب التحریر نے اللہ سے قسم کھا رکھی ہے کہ یہ بغیر کسی سست روی کے فکری اور سیاسی طور پر کام کرے گی جب تک اللہ کا حکم اس زمیں پر پورا نافذ نہ ہو جائے۔

 

 حزب التحریر نے اللہ سے قسم کھا رکھی ہے کہ یہ نبوت کے طریقے پر دوبارہ خلافت راشدہ قائم کرے گی جس کے نیچے تمام مسلمان متحد رہیں گے اور نبی ﷺ کی ڈھال یعنی خلافت کے جھنڈے تلے متحد رہیں گے۔ حقیقت میں حزب التحریر تمہاری اور اس امت کی اچھائی کے لیے  کام کر رہی ہے اور اس عمل کے نتیجے میں ہمیں کچھ نہیں چاہیے سوائےاللہ کی خوشنودی اور اس کی جنت کے۔ اس نیک کام میں اپنے ہاتھ حزب التحریر کی مدد کے لیے آگے بڑھاؤ اور دعوت کے راستے میں رکاوٹ مت بنو، جس کا نتیجہ صرف دنیا اور آخرت میں ناکامی ہی ہے۔

 

عبد الحکیم عثمان

ملائیشیا میں حزب التحریر کے ترجمان

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ملائیشیا
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Khilafah Center, 47-1, Jalan 7/7A, Seksyen 7, 43650 Bandar Baru Bangi, Selangor.
تلفون: 03-8920 1614
hizbut-tahrir.org.my
فاكس: 03-8920 1614
E-Mail: info@hizbut-tahrir.org.my

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک