الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

حزب التحریر ولایہ شام نے غزہ کی حمایت میں ادلب کے مضافات میں مظاہرہ کیا

حزب التحریر ولایہ شام نے شمالی ادلب کے مضافات الدانا شہر میں غزہ کے بھائیوں کی حمایت میں مظاہرہ کیا ،جنہیں دنیا کی افواج نے بے یار و مدد گار چھوڑ دیا ہے ۔ مظاہرین نے بینرز اُٹھا رکھے تھے جن پر اُمت ِمسلمہ کی وحدت اور نبوَّت کے نقش ِقدم پر خلافت کے دوبارہ قیام کے مطالبات درج کئے گئے تھے۔
مظاہرے سے حزب التحریر ولایہ شام کے میڈیا آفس کے سربراہ نے خطاب کیا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم علاقوں ، بالخصوص غزہ میں ہونے والے واقعات انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہے۔
انہوں نے اقوام ِعالم کی بُزدلی کو واضح کیا ،بالخصوص مسلم ممالک کے حکمرانوں کے کردار پر روشنی ڈالی جن کو مغربی کفار نے ہماری گردنوں پراس لئے مسلط کررکھا ہے تا کہ وہ اسلام کا مقابلہ اور یہودیوں کی پشت پناہی کریں اور مسلم علاقوں کے مزید ٹکڑے کئے جانے کی کوششوں کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ افواج کے پر یہ واجب ہے کہ وہ مسلمانوں کو نصرۃ فراہم کریں اورالاقصیٰ کو آزادی سے ہمکنار کرائیں۔
انہوں نے اپنے خطاب کے اختتام پر مسلمانوں کو اپنے حکام کے خلاف خروج کرنے اور خلیفہ کو مقرر کرنے کی دعوت دی، وہ خلیفہ جو مسلمانوں کو تحفظ فراہم کرے۔

الاستاذ احمد عبدالوہاب
ولایہ شام میں حزب التحریرکے میڈیا آفس کے سربراہ

Read more...

عید الفطر کی آمد پر مبارکباد

ولایہ شام میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کی طرف سے امت مسلمہ کو عید الفطرمبارک ہو۔اس امید کے ساتھ کہ اللہ تعالیٰ رمضان کے روزوں اور اس میں قیام کو قبول کرے گا۔ ہم اللہ تعالیٰ سے یہ دعا بھی کرتے ہیں کہ یہ عید بھلائی اور برکت کے ساتھ دوبارہ آئےاس خلافت راشدہ کے سائے تلے جس کے ہوتے ہوئے ہم شرع کو نافذ کریں اور اپنے امور کی دیکھ بھا ل کریں،ہم اپنے رعایا کی حفاظت کریں اور اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائیں اور اس خلافت کی موجودگی میں ہم دعوت وجہاد کے ذریعے دنیا بھر میں اسلام کا پیغام لے کر جائیں۔ یہ عید ہر سال آتی رہے ۔


الاستاذ احمد عبدالوہاب
ولایہ شام میں حزب التحریرکے میڈیا آفس کے سربراہ

Read more...

آطمہ کی عوامی مارکیٹ میں کار بم دھماکہ

28 رمضان 1435 ہجری کو شمالی ادلب کے مضافات آطمہ شہر، جو ترکی کی سرحد کے قریب واقع ہے، کی ایک عوامی مارکیٹ میں کار بم دھماکہ ہوا ۔ اس بم دھماکے میں دس افراد شہید اور بیسیوں زخمی ہوئے، جن میں سے بعض کو فیڈرل ہسپتالوں میں لے جایا گیا اور کچھ زخمیوں کو جن کی حالت نازک تھی سرحد کے قریب ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔ دھماکے سے کئی عمارتوں اور دکانوں کو بھی جزوی نقصان پہنچا۔ دھماکہ نامعلوم افراد کی طرف سے کیا گیا۔ ۔ ۔ دوسری جانب اعزاز میں کار بم دھماکہ ہوا جوشمالی حلب کے دوردراز مضافات میں ترکی کے شہر کلس کی سرحد پر واقع ہے۔ اس دھماکے میں پانچ افراد شہید اور کئی ایک شدید زخمی ہوئے۔ تقریباً اسی وقت تیسرا دھماکہ مغربی حلب کے مضافات بالخصوص الفوج 46میں ہوا جس کے نتیجے میں کئی لوگ شہید ہوئے۔
اسلام کے مسکن شام کے مسلمانو!
دھماکوں کا یہ سلسلہ شام کے مسلمانوں کا ہر جگہ پیچھا کر تارہتا ہے۔ اس کے ذریعے ہر اس شخص کو جو موت کے ڈراموں سے پناہ تلاش کرتے بھاگنے کی کوشش کرتا ہے واضح پیغام دیا جا رہا ہے، جس کا مطلب ہے کہ ایسی کوئی بھی کوشش کسی کو موت سے نہیں بچاسکتی ۔ یہ دھماکے دباؤ ڈالنے کے ان ذرائع میں سے ہیں جن کو اللہ کے دشمن شام کے مسلمانوں پر آزماتے رہتے ہیں تا کہ ان کے تبدیلی لانے کے عزائم کو توڑدیا جائے اور ان کو اُسی سیاسی کاروائی کے آگے سرتسلیم خم کرنے پر مجبور کیا جائے جس میں پہل کرنے والا وہی مجرم بعثی حکومت ہوگی جس نے ملک میں فساد برپا کیا ہوا ہے، جس نے خون ریزی، تباہی اورہلاکت وتخریب کاری کی داد دی اور جس نے عصمت دری، بوڑھوں، بچوں اور عورتوں کو قتل کرنے کی حد کردی۔ اس ظالم حکومت نے کوئی جرم نہیں چھوڑا جو اس نے نہ کیا ہو تاکہ اس اُمت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرے جس نے یہ فیصلہ کیا ہوا ہے کہ وہ سوائے اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے کسی کے سامنے نہیں جھکے گی۔
ہر بینا شخص اس میں شک نہیں کرے گا کہ یہ تمام مجرمانہ کاروائیاں سرانجام دینے والا صرف ایک ہی ہے اور وہ یہی مجرم حکومت ہے جو اس امت کا کمینہ دشمن ہے او راس کا ایک ہی سبب ہے کہ اس امت کے عزائم کو توڑدیا جائے جس نےاپنے لئے ایک راستے کا انتخاب کیا ہوا ہے کہ وہ ان غدار اور خائن حکمرانوں کو تبدیل کریں گےجنہوں نےان کے وسائل کو خوب لوٹا اور ان کو دیگر اقوام کا دست نگر بنا یا ہوا ہے جبکہ یہ امت تو دنیا کی قیادت کرنے کیلئے پیدا کی گئی تھی۔ ان حکمرانوں نے ان کے اوپر ایسی حکمرانی کی جو ان کے عقائد اور تصورات سے ٹکراتی ہے کہ حکمرانی صرف اللہ عزوجل کی اور بالادستی صرف شرع کی ہے ۔ اللہ تعالی کا فرمان عالیشان ہے وَمَا نَقَمُوا مِنْهُمْ إِلَّا أَن يُؤْمِنُوا بِاللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَمِيدِ "انہوں نے ان سے صرف اس کاانتقام لیا کہ وہ غالب اور تعریف کے جانے والے اللہ پر ایمان لائے" (البروج:8)۔
مگر یہ ان کی بھول ہے کہ وہ ایک ایسی امت کے ارادوں کو توڑدینے کا سوچتے ہیں جس نے رہائی پالینے کا راستہ پہچان لیا ہے اور اپنا ہدف خلافت راشدہ علیٰ منہاج النبوۃ کو متعین کر لیا ہے۔ وہ خلافت جو حالات کو اپنے نہج پر دوبارہ استوار کرے گی اور یہ امت ایک دفعہ پھر انسانیت کی قیادت کرنے والی امت کی طرف لوٹ آئے گی جس کے تحت مسلمان اسلامی نظام کے سائے تلے اسلامی زندگی کا لطف اٹھائیں گے، زمین اور آسمان والے ان سےراضی ہوں گے، اور یہ اللہ کیلئے مشکل نہیں۔
اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں وَيَوْمَئِذٍ يَفْرَحُ الْمُؤْمِنُونَ  بِنَصْرِ اللَّهِ يَنصُرُ مَن يَشَاء وَهُوَ الْعَزِيزُ الرَّحِيمُ "اس دن مؤمنین اللہ کی مدد پر خوشی منائیں گے، اللہ جس کی چاہے مدد کرے، وہی غالب اوررحمت والا ہے"(الروم:4-5)۔ پس صبر کرو اور ڈٹے رہواور جان لو کہ نصر صبر کے ساتھ ہوتی ہے اور اللہ کی مدد و نصرت آنے میں بس ایک گھڑی صبر کی دیر ہے۔
الاستاذ احمد عبدالوہاب
ولایہ شام میں حزب التحریرکے میڈیا آفس کے سربراہ

Read more...

شامی قومی اتحاد کے وفد کا دورہ واشنگٹن اور اسے شامی عوام کا نمائندہ ظاہر کرنا جھوٹ اور فریب ہے اس دورے کا مقصد سابق مجرم ایجنٹ کی جگہ لینے کے لیے "الجربا" کو بطور متبادل ایجنٹ تیار کرنا ہے

5 مئی 2014 الجربا نے شامی قومی اتحاد کے وفد کے طویل دورہ واشنگٹن کی سربراہی کی جو کہ کل 14 مئی کو اختتام پزیر ہوا۔ اس دورے کے دوران امریکی انتظامیہ، محکمہ دفاع، وزارت خارجہ، نیشنل سیکورٹی کونسل کے اہم اہلکاروں، کانگرس کے ارکان اور موجودہ و سابقہ حکومتی اہلکاروں سے ملاقاتیں کی گئی۔ اس دورےکا اختتام آخری وقت میں امریکی صدر بارک اوباما کے ساتھ ایک "ہنگامی ملاقات" پر ہوا جو کہ اس دورے میں شامل نہیں تھی۔ واشنگٹن نے بيک وقت بشار کی حکومت کا سفارت خانہ اور بہت سے قونصل خانوں کو بند کرتے ہوے واشنگٹن میں موجود اتحاد کے آفس کو "فارن مشن" کا درجہ دے دیا۔ شام کے لیے امریکی سفیر ڈینیل روبنسٹن، جس نے فورڈ کی جگہ لی ہے، نے کہا کہ الجربا کے وفد کا دورہ جس میں فری سیرین آرمی کے عبداللہ البشیر اور کئی اہم سیاسی رہنما شامل تھے، بہت اہم ہے۔ مزيد کہا کہ یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہواہے جب امریکی انتظامیہ شام کے بارے میں اپنی پالیسی پر "نظر ثانی" مکمل کرنے والی ہے۔ اس سے ظاہر ہے یہ دورہ امریکی انتظامیہ کے اشارے پر کیا گیا جس کا مقصد اتحاد کو فیصلہ کن انداز میں جانچنا تھا کہ کیا یہ امریکی مفاد کو پورا کرنے میں بشار کی طرح موزوں ہے یا نہیں؟یہ مفاد امریکہ اور "نئے شام" کے درمیان اسٹریٹیجک تعلقات کو پیدا کرنا، انتہا پسند گروہوں کے خلاف انسداد دہشتگردی کی کوششوں، امداد کی وصولی اور شام میں امن اور سلامتی کے لیے روڈ میپ پر ایک ڈرافٹ پیش کرنا ہے۔ اس میں سکیورٹی تعاون، فری سيرين آرمی کی صلاحیتوں اور امریکی امداد کو "ذمہ داری" سے استعمال کرنا بھی شامل ہے۔
امریکہ جانتا ہے کہ اس کا ایجنٹ بشار مکمل طور پر چلا ہوا کارتوس ہے اسی لیے اوباما اوراتحاد کے وفد کی ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان میں کئی بار یہ ذکر کیا گیاکہ "بشار الاسد شام پر حکومت کرنے کے تمام قانونی جواز کھو چکا ہے اور ملک کے مستقبل میں اس کا کوئی کردار نہیں"۔ یہ امریکہ ہی ہے جو بشار کی حکومت کو سہارا دے رہا ہے اور اس کے جنگی جرائم اور شیطانیت پر پردہ ڈال رہا ہے لیکن ایسا وہ اس وقت تک کرے گا جب تک وہ اس کا ایک متبادل تیار نہ کرلے اور عبورى مرحلے کی قیادت میں اپنا اثرو رسوخ مضبوط نہ کرلے۔یہ بیان بڑے واضح اشاروں پر مشتمل ہے..... جیسا کہ "صدر اوباما نے اتحاد کے رہنماؤں اور بات چیت کرنے کے لیے تعمیری نقطہ نظر کو خوش آمدید کہا" اور "ایک جامع معاہدہ جو تمام شامی عوام کی نمائندگی کرے" کے نقطہ نظر کو فروغ دینے میں اتحاد كے كردار کی حوصلہ افزائی کی۔ یہ بہت واضح ہے کہ یہ الفاظ اتحاد کو ایک مخصوص کام کے لیے بطور ایجنٹ سند عطا کرتے ہیں جو کہ "ایک جامع معاہدہ جو تمام شامی عوام کی نمائندگی کرے" کے نقطہ نظر کو فروغ دینا ہے۔ اسی طرح بیان میں تمام شامی عوام کی نمائندہ حکومت تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا اور یہ وہی مطالبہ ہے جو کہ "جنيوا کانفرنس" میں بھی کيا گیا تھا۔ جیسا کہ امریکہ جنيوا کانفرنس کے مطابق اور خاص کر ابراہیمی کے استعفیٰ کے بعد عبوری مرحلے کی قیادت پر اکيلا قبضہ کرنا چاہتا ہے۔ اس رجحان کی تصديق بیان میں ذکر کردہ اس بات سے بھی ہوتی ہے کہ "ہر فريق میں موجود دہشتگرد گروہوں کے مقابلے کی ضرورت ہے" یعنی مسلمانوں کے گروہ جو نظام کے خلاف اسلامی نظام کے منصوبے کو لے کر کھڑے ہوئے، جن کو یہ دہشتگرد اور تکفیری گروہ کے طور پر بیان کرتا ہے اور حکومتی گروہ جن کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں جبکہ حکومت مخالف تمام ہی گروہوں کے ہاتھ خون سے رنگے ہیں۔ اسی وجہ سے الجربا کویہ کہنا پڑا کہ وہ" تیسری درمیانی راہ" کی نمائندگی کرتا ہے، جو امریکی حل کی معاونت کرتی ہے۔ جہاں تک ہتھیاروں کا تعلق ہے، امریکہ کے اپنے اندازے ہیں اوریہ کام سی آئی اے براہ راست کرتی ہے اور اس نے کئی ایسے گروہ بنا لیے ہیں جن کی وفاداری یقینی ہے اور یہ ہتھیاروں کے استعمال کی اجازت اس وقت تک نہیں دے گا جب تک یہ یقین نہ کر لے کہ اتحاد اس کے منصوبے پر عمل پیرا ہے اور دہشتگردوں کا مسئلہ ختم کردیا ہے۔جس طرح امریکہ حافظ اور بشار کو حکومت میں لایا تو ان مذاکرات کی کامیابی کے بعد اس کو نکال باہر کرے گا اور پھر عبوری حکومت قائم کرے گا جس طرح جنيوا کانفرنس کی شرائط میں طے کیا گیا تھا۔
یہ دورہ درج ذيل امور کی تصديق کرتا ہے:
اول امریکہ شام کی موجودہ حالت میں اکیلا فیصلہ ساز بننے کے لیے کام کر رہا ہے۔اس نے دوسروں سے ہٹ کر عبوری مرحلے کی طرف اکيلے پیش قدمی کرنا شروع کر دی ہے۔ جنيوا کانفرنس اپنی تمام سفارشات کے ساتھ ابھی بھی زندہ ہے۔ "اتحاد" امریکہ کو اپنى وفاداری ثابت کرنے کے لیے شدید جدوجہد کررہا ہے حتٰى کہ یہ امریکی منصوبے پر عمل کرتے ہوے اسے "نيا شام" دینے پر تیار ہے۔الجربا کے بیانات اوراتحاد کا موقف مکمل امریکی ہے۔ واشنگٹن میں الجربا نے کثرت رائے سے بننے والی "سول جمہوری حکومت" کے قیام کا مطالبہ کیا اور امریکی لب و لہجہ استعمال کرتے ہوے "تکفیری دہشتگردوں" سے لڑنے کی ضرورت کو بیان کیااور اس "تیسری درمیانی راہ" کی حمایت کی جو امریکی انتظامیہ کو قبول ہے، حتٰى کہ اس نے فری سيرين آرمی کو "خواہ کم مقدار ہی میں ہو" معیاری ہتھیار فراہم کرنے کا مطالبہ بھی کیا تا کہ توازن قائم کر کے بشار کو بات چیت کے لیے راضی کیا جا سکے۔اس طرح وہ امریکی حل نکل سکے جو امریکہ تیار کر چکا ہے اور نافذ کرنے کی تیاریوں میں مصروف ہے..... اگر یہ اس طرح کرنے کے قابل ہوا۔
اے شام کے مسلمانوں! تم نے امریکہ کی شام میں حکمرانی میں رہنے کے تمام منصوبے ناکام بناتے ہوئے اسے تھکا دیا ہے، اب اس کے نوکر "الجربا اوراتحاد میں موجود اس کے ساتھیوں" کو اجازت مت دو کہ یہ شام میں قدم جما سکیں۔ تم نے قابل تعريف قربانیاں اس لیے نہیں ديں کہ ہماری سرزمین پر طاغوت کی حکمرانی قائم رہے۔ جان رکھو کہ تم امریکہ اور اس کا اثر و رسوخ ختم کرنے کے قابل نہ ہو گے سوائے خلافت کی صورت میں اسلامی نظام قائم کر کےجو کہ اس خطے سے امریکہ کی جڑیں کاٹ دے گی اور اسے ذلیل کرتے ہوے نکال باہر کرے گی۔اللہ سبحانہ و تعالٰی فرماتے ہیں، ﴿وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ﴾ "اور جو الله كى مدد کریں الله ضرور ان كى مدد كرتا ہے، يقينا الله بہت زبردست طاقت والا ہے" (الحج: 40)۔
ہم حزب التحریر صرف ریاست خلافت کا قیام چاہتے ہیں جو کہ ہمارے تمام معاملات کو درست کرے گی۔ یہ وہ منصوبہ ہے جو الله نے ہم پر فرض کیا اور اس پر عمل کرنا الله کو راضی کرتا ہے اور وہی ہمیں فتح نصيب فرمائے گا۔ رسول اللهﷺ نے فرمایا: «وما تقرَّبَ إليَّ عبدي بشيءٍ أحبَّ إليَّ مما افترضتُه عليه» " جس چیز کے ذریعے میرا بندہ میرا قرب حاصل کرتا ہے اس میں سے کوئی چیز مجھے ان فرائض سے زیادہ محبوب نہیں جو کہ میں نے اس پر عائد کیے ہیں" (البخاری)
الله سبحانہ و تعالٰی فرماتے ہیں:
﴿وَعَدَ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْأَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ الَّذِي ارْتَضَى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا يَعْبُدُونَنِي لَا يُشْرِكُونَ بِي شَيْئًا وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذَلِكَ فَأُولَئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ﴾
"تم میں سے ان لوگوں سے جو ایمان لائے ہیں اور نیک اعمال کیے ہیں اللہ تعالٰی وعدہ فرما چکے ہیں کہ انہیں ضرور زمین میں خلیفہ بنائے گا جیسے کہ ان لوگوں کو خلیفہ بنایا تھا جو ان سے پہلے تھے اور یقیناً ان کے لیے ان کے اس دین کو مضبوطی کے ساتھ محکم کر کے جما دے گا جسے ان کے لیے وہ پسند فرما چکا ہے اور ان کے اس خوف و خطر کو وہ امن سے بدل دے گا، وہ میری عبادت کریں گے اور میرے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹہرائیں گے، اس کے بعد بھی جو لوگ نہ شکری اور کفر کریں وہ یقیناً فاسق ہیں" (النور: 55)۔

Read more...

سی این این العربیہ کی رپورٹ کے جواب میں اللہ کے اذن سے شام اوراس خطےمیں مستقبل خلافت راشدہ کاہی ہے جبکہ سفاک بشار اوراس کی بعث پارٹی دورکسی گڑھےمیں جاگریں گے

سی این این کے عربی چینل نے 25 فروری 2014 کو سفاک بشار کا بیان شائع کیا جب وہ شا م کےدارالحکومت دمشق میں بعث پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کررہاتھا۔ چینل نےیہ نہیں ذکر کیا کہ ملاقات کس تاریخ کوہوئی۔ بشار نے کہا "تین سال سے ملک کے اندر جاری بحران کے دوران دمشق کی ثابت قدمی نے شام کے قدم جمائے رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا اور یہ شہر دنیا کے دیگر دارالحکومتوں سے مختلف ہے ۔ یہ شہر اس حوالے سے ایک ممتاز حیثیت کا حامل ہے کہ یہ اسلام اور مسیحی دونوں وراثتوں کا امین ہے"۔ اس نے مزید کہا کہ "بعث پارٹی غداریوں کے واقعات کے بعد اب مزید طاقتور ہوگئی ہے" اور اس عمل کو 'تندرستی کی کیفیت' سے تعبیر کیا، نیز اس کو اندرونی صفائی (سیلف کلئیرنس ) قرار دیا اور وہ یہ سمجھتاہےکہ بعث پارٹی نے ملک کے اندر 'فکری جنگ ' میں کلیدی کرداراداکیاہے، اس کا اشارہ اس بات کی طرف تھا کہ حالیہ بحران نے انتہاء پسندی کے مرکز کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اسلام کو مسترد کر دیا ہے ۔
شام کے مبارک انقلابی مسلمانو! یہ ہے مغرور امریکہ کا ایجنٹ اور ظالمانہ عالمی نظام کا پروردہ سفاک بشار جو ایک بار پھر شیطانی زبان کے ساتھ نمودار ہوا ہے، جو سچائی سے دور ہے اور جس کے ذریعے اسلام کے ساتھ اپنی نفرت کا اظہار کرتا ہے، جیسے ایک دیوانہ بڑبڑا رہا ہو۔ وہ ایسی باتیں کرتا ہے جن کا حقیقت سے دور کا بھی واسطہ نہیں ہوتا، تاکہ وہ ایک ایسی حقیقت کے بارے میں لوگوں کو دھوکے میں مبتلا کر دے جسے سب اچھی طرح سے جانتے ہیں۔ سب کوپتہ ہے کہ دمشق کےاس سرکش کے ہاتھ میں اب اپنے ملک کے اندر جنگ و امن کے فیصلے کا اختیار نہیں رہا اور دمشق جس کے وہ گُن گاتا رہتاہے، اب ایک مقبوضہ علاقہ بن گیا ہے اور یہ قابضین ایران اور اس کے مجرم چیلے، وہ لوگ ہیں جو اس جنگ کو چلا رہے ہیں ۔ اگر وہ اس جنگ کوبشار کی فوج کے سپرد کر دیں تو بشار کب کا ماضی کی داستان بن چکاہوتا.....اور یہ سب جانتے ہیں کہ بشار حکومت کی بعث پارٹی، جس کی حیثیت ایک گندے رومال کے علاوہ کچھ نہیں جس کے ساتھ وہ اپنا ہاتھ پونچھ سکے اور اگر کوئی پارٹی سے نکل جائے تب بھی اس کے اندر غلیظ ترین لوگ ہی رہ گئے ہیں ۔ بعث پارٹی میں اندرونی صفائی (سیلف کلئیرنس ) کاعمل نہیں ہوا،بلکہ یہ ایک ایسے تطہیری (refining process) عمل سے گزر رہی ہے،یہاں تک کہ یہ مکمل طور پر خالص گندگی کا ڈھیر بن جائے۔
جہاں تک دمشق کی بات ہے تویقیناً یہ دنیا کے بہترین شہروں میں سے ایک ہے، مگراس لئے نہیں کہ اس ملعون نے اس کی گواہی دی ہے، بلکہ اس کی گواہی سیّدُ المرسلین سیّدُنا محمدﷺ نے دی تھی ۔ آپﷺ نے دمشق اور اس کے الغوطہ کے علاقے کے بارے میں بتایا، جس پر یہ درندہ صفت انسان دن رات بمباری کرتا رہتا ہے اور جس کے باسیوں پرظلم کرتے ہوئے اس کے دل میں ذرہ برابر رحم نہیں آتا۔ رسول اللہﷺ کی یہ گواہی بیہقی کی حدیث میں موجود ہے جو ابوالداردء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے۔آپﷺ نے فرمایا:
فُسْطَاطُ الْمُسْلِمینَ يَوْمَ الْمَلْحَمَةِ بِالْغُوطَةِ إِلَى جَانِبِ مَدِينَةٍ يُقَالُ لَهَا دِمَشْقُ، مِنْ خَيْرِ مَدَائِنِ الشَّام....
"گھمسان کی لڑائی کے دن مسلمانوں کاخیمہ(ہیڈکوارٹر) الغوطہ میں ہوگا جو دمشق نامی شہرکے قریب ہے، (دمشق) شام کے بہترین شہروں میں سے ایک ہے"۔
یہ جواس نے کہاہے کہ"دمشق اسلامی اورمسیحی وراثتوں کاامین ہے" تو یہ صرف اسلامی حکومت کی فراخ دلی اوروسعت ظرفی کی وجہ سے ہے، کیونکہ اسلام نے طویل عرصے تک غیر مسلموں کو اس بات کی اجازت دی کہ وہ عمومی اسلامی احکامات کے ضمن میں اپنے دینی امور سر انجام دیں اوراس کشادہ دلی کی وجہ اس کی یہ آمرانہ حکومت نہیں جس کے بدترین نظام حکومت کا تاریخ کے کسی دورمیں نشان نہیں ملتا۔ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ وہ دمشق کی تعریفیں اس لئے کرتاہے کہ وہ دمشق کے لوگوں سے خائف ہے۔ ا س کے دل میں ان کیلئےکوئی محبت نہیں، کیونکہ انشاء اللہ دمشق، اس کے اور اس کی سیکولر پارٹی اورقابض جنگجوؤں کےلئے قبرستان ثابت ہوگا اور اسی کے اندر اسلام کے ستون کو کھڑا کیا جائے گا اور یہیں سے نور پھوٹنا شروع ہو گا، اس کو اللہ تعالی ٰ اسلام کا مسکن بنادے گا، جو عالمی ریاستوں سے ان کے مظالم کابدلہ لے گا اور صبح کا انتظار کرنے والے جلد اس کانظارہ کرلیں گے۔
جہاں تک اس کی یہ بات ہے کہ "حالیہ بحران نے انتہاء پسندی کے مرکز کو بے نقاب کرنے کے ساتھ ساتھ سیاسی اسلام کو مسترد کر دیا ہے" تو ہم کہتے ہیں کہ بشار اور امریکہ، جس کی ہدایات پروہ بدترین قتل عام کا ارتکاب کر رہا ہے اور روس جو اُس کو اِس ظلم و بربریت میں مدد دیتا ہے اور ایرانی حکومت جو افغانستان سے لے کر عراق اور شام تک مسلمانوں کے خلاف امریکی جارحیت میں برابر کا شریک چلا آرہا ہے، سب کے سب عالمی دہشت گردی کا منبع ہیں اور مسلمانوں کے خلاف فکری اور مادی دہشت گردی کے بدترین حربوں کو استعمال کرتے ہیں تاکہ ان کو خلافت راشدہ کی شکل میں اپنے مجوزہ منصوبے کی تکمیل سے روک لیں، وہ خلافت راشدہ جس کاقیام اللہ کے اذن سے اب پچھلے تمام ادوار سے کہیں زیادہ جلد متوقع ہے۔ اس کی گواہی شام کے وزیر خارجہ کی زبانی یوں سننے میں آئی، جس نے بالکل واضح طور پر کہا "ہم جانتے ہیں کہ جولوگ شام کے بدخواہ ہیں اور جو اسلامی ریاست ِخلافت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہیں، وہ کبھی بھی شام کی حدود پر نہیں رکیں گے"، اور ایسا ہی روسی وزیر خارجہ لاروف نے بھی کہا جواسلام دشمنی میں ا س سے کہیں زیادہ بڑھ کرہے۔ لاروف ہی تھا جس نے دنیا والوں کو خلافت کی واپسی کے بارے میں متعدد بار متنبہ کیا، سویہ بے وقوف کس قسم کی ناکامی کی بات کرتا ہے جب کہ شام میں سیاسی اسلام اس قوت کے ساتھ پیش قدمی کر رہا ہے جسے دیکھ کر دشمنوں کے دل خوف سے لبریز ہو رہے ہیں۔
ہم حزب التحریر (ولایہ شام ) کے شباب یہ جانتے ہیں کہ امریکہ، اس کے اتحادیوں اوراس کے ایجنٹ، سب نے اپنی سازشوں کو ایک کیا ہوا ہے اور اپنی افواج کو اپنے سرکش ایجنٹ بشار کی مدد کیلئے متحرک کرلیا یہاں تک کہ انہیں کوئی دوسرا سرکش دستیاب ہو جائے، جوخلافت کو روک کر ان کے اہداف و مقاصد اور ان کے مفادات کی خدمت بجا لائے، جیسا کہ ان کا خیال ہے، لیکن ان کی یہ خواہش انہیں تباہ و برباد کر دے گی۔ لہٰذا اللہ کے اذن سے، قرآن کی آیات اور حضرت مصطفیٰﷺ کی احادیث مبارکہ کے مطابق خلافت تو آکر رہے گی اور یہ ان لوگوں کے ہاتھوں ہوگا جو اس آیت کے مطابق ہوں گے:
صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلًا وَيَقُولُونَ مَتَى هُوَ قُلْ ط عَسَى أَنْ يَكُونَ قَرِيبًا
"جنہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا ، اُسے سچا کر دِکھایا ۔ پھراُن میں سے کچھ وہ ہیں جنہوں نے اپناعہد پورا کردیا، اور کچھ وہ ہیں جو ابھی انتظار میں ہیں، اور انہوں نے (اپنے ارادوں میں) ذراسی بھی تبدیلی نہیں کی" (الاسراء: 51)

ہشام البابا
ولایہ شام میں حزب التحریر کے میڈیا آفس کے سربراہ

Read more...

ولَا تَهِنُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَنْتُمُ الْأَعْلَوْنَ إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ "خوفزدہ اور غمگین مت ہو اگر تم مؤمن ہو تو تم ہی غالب آؤگے" (آل عمران:139)

اللہ بھائی عبد القار الصالح پر رحم فرمائے جو حلب میں التوحید بریگیڈ کے قائد تھےجن کو حلب کے ملٹری اسکول میں اپنے بریگیڈ کے دوعہدیداروں سے میٹنگ کے دوران شامی فضائیہ نے نشانہ بنایا۔ ان کو نشانہ اس وقت بنا یا گیا جب انہوں نے ایک جراتمندانہ قدم اٹھایا جو ان شاء اللہ رب کریم کے حضور ان کی عزت و تکریم کا باعث بنے گا ۔ انہوں نے اس نام نہاد اتحاد اور جنیوا سے اپنے لاتعلقی کا اظہار کیا اور مغرب اور اس کے کارندوں کو مسترد کردیا اورسعودیہ اور قطر وغیرہ کے حکمرانوں کی مداخلت کو بھی قبول نہیں کیا۔ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گوہیں کہ وہ اس جراتمندانہ اقدام پر ان کو اعلٰی مقام عطا فرمائے پیشک وہ دعائیں سننے والا ہے۔ ۔۔۔یہ حادثہ ان کے ساتھیوں کے لیے اپنی صفوں کو منظم کر نے کا محرک ہو نا چاہیے اور ان کو چاہیے کہ اپنے کام مکمل رازداری سے کریں کیونکہ امریکہ ،روس اور یورپ میں اس کے کارندوں کی نظریں تم پر جمی ہیں۔ وہ ہر اس شخص کا پیچھا کر رہے ہیں جو جنیوا کی طرف جھکاؤ نہیں رکھتا۔۔۔ اللہ تعالی نے مومنین سے خطاب کرتے ہوئے فرمایا ہے ((وَلْيَأْخُذُوا حِذْرَهُمْ وَأَسْلِحَتَهُمْ وَدَّ الَّذِينَ كَفَرُوا لَوْ تَغْفُلُونَ عَنْ أَسْلِحَتِكُمْ وَأَمْتِعَتِكُمْ فَيَمِيلُونَ عَلَيْكُمْ مَيْلَةً وَاحِدَةً)) "اور ان کو چاہیے احتیاط کریں اور اپنا اسلحہ ساتھ رکھیں کافر چاہتے ہیں کہ تم اپنے اسلحہ اور اپنے سامان سے غافل ہو جاؤ پھر یہ تم پر یکبار ٹوٹ پڑیں گے" (النساء:102)۔
یہ انقلاب اللہ کے فضل سےانتہائی مضبوط ہے کیونکہ یہ اپنے صبر اور ثابت قدمی اور اللہ تعالی پر اپنے ایمان اور صرف اللہ سبحانہ وتعالٰی سے مدد طلب کرنے پر اصرار کر رہا ہے اوراسی چیز نے بڑے ممالک کو خوفزدہ کر دیا ہے اور وہ بھر پور سازش پر اتر آئے ہیں۔۔۔یہ انقلاب بشار، اس کے درندوں اور کرائے کے قاتلوں اور دنیا کے تمام ممالک کی سازشوں کے مقابلے میں سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔۔۔اس موقعے پر ہم دوسرے بریگیڈز اوریونٹوں کے قائدین کو بھی یہ مشورہ دیں گے کہ وہ ان کے نقش قدم پر چل کر دنیا اور آخرت کی عزتیں سمیٹ لیں، صرف اللہ سبحانہ وتعالی سے مدد طلب کریں ، اسلام پر احسن طریقے سے کار بند رہیں۔ حق کی جستجو کرنا ہی کامیابی کی کنجی ہے، یہی چیز تکلیف دہ سفر کو مختصر اور کامیابی کو قریب کردیتی ہے۔۔۔ اللہ رب العزت کا فرمان ہے: وَلَا تَهِنُوا فِي ابْتِغَاءِ الْقَوْمِ إِنْ تَكُونُوا تَأْلَمُونَ فَإِنَّهُمْ يَأْلَمُونَ كَمَا تَأْلَمُونَ وَتَرْجُونَ مِنَ اللهِ مَا لَا يَرْجُونَ وَكَانَ اللَّهُ عَلِيمًا حَكِيمًا * إِنَّا أَنْزَلْنَا إِلَيْكَ الْكِتَابَ بِالْحَقِّ لِتَحْكُمَ بَيْنَ النَّاسِ بِمَا أَرَاكَ اللهُ وَلَا تَكُنْ لِلْخَائِنِينَ خَصِيمًا "دشمن کا پیچھا کرنے میں سستی مت دکھاؤ اگر تمہیں تکلیف پہنچتی ہے تو تمہاری طرح ان کو بھی تکلیف پہنچتی ہے، تم اللہ سے جو امید رکھتے ہو ان کو وہ امید نہیں، اللہ علم اور حکمت والا ہے، بے شک ہم نے تم پر حق کے ساتھ کتاب کو نازل کیا ہے تاکہ تم لوگوں کے درمیان اللہ کے بتائے ہوئے کے مطابق فیصلے کرو، اور تم ان خائنوں کی طرفداری کی بات نہ کرو" (النساء:104-105)
اللہ بھائی عبد القادر الصالح پر رحم کرے اور ان کو فردوس اعلٰی میں انبیاء ،صدقین، شہداء اور صالحیں کا ہمرکاب بنادے۔ ہم وہی بات کریں گے جس پراللہ راضی ہو۔
إِنَّا لِلهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ "ہم اللہ ہی کے لیے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جائیں گے" (البقرۃ:156)۔
ہشام البابا
ولایہ شام میں حزب التحریرکے میڈیا آفس کے سربراہ

Read more...
Subscribe to this RSS feed

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک