الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
جرمن بولنے والے ممالک میں

ہجری تاریخ    26 من ذي القعدة 1442هـ شمارہ نمبر: 03 / 1442
عیسوی تاریخ     بدھ, 07 جولائی 2021 م

پریس ریلیز

نوید بٹ کی فوری رہائی کا مطالبہ پیش کرنے کے لیے ویانا میں پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ

 

2021 07 07 Austria MO Pic 1

 

                  ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ، جنہیں پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے 11 مئی 2012 کواغوا کیا تھا، جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں اور نہیں معلوم کہ وہ کہاں ہیں، کے اغوا سے متعلق شروع کی گئی عالمی مہم کے تحت جرمن زبان بولنے والے ممالک سے تعلق رکھنے والے حزب التحریر کے ایک وفد نے ویانا میں پاکستان کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کی جانب سے جاری کی گئی پریس اسٹیٹ منٹ حوالے کی۔ اس وفد کی قیادت جرمن زبان بولنے والے ممالک میں حزب التحریر کے میڈیا نمائندے، انجینئر شاکر عاصم کررہے تھے۔ سفارت خانے کے ایک اسٹاف ممبر نے پریس سٹیٹمنٹ وصول کی اور وعدہ کیا کہ وہ اسے حکومت پاکستان کے حوالے کردیں گے اور یقین دلایا کہ سفارت خانہ اس مسئلے کے حوالے سے وفد سے رابطہ کرے گا۔

 

      ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ اس مہم کو کامیاب بنا کر ہمارے بھائی، اسلامی دعوت  کے مشہور علم بردار نوید بٹ کوفوری رہائی نصیب فرمائے۔ 

 

جرمن زبان بولنے والے ممالک میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
جرمن بولنے والے ممالک میں
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 0043 699 81 61 86 53
فاكس: 0043 1 90 74 0 91
E-Mail:  shaker.assem@yahoo.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک