الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ انڈونیشیا

ہجری تاریخ    28 من رجب 1438هـ شمارہ نمبر: 05/1438
عیسوی تاریخ     منگل, 25 اپریل 2017 م

پریس ریلز

حزب انڈونیشیا کی جانب سے بیان

رسول اللہ ﷺ کے جھنڈوں اور پرچموں والا لانگ مارچ تکمیل کو پہنچا جس کا عنوان تھا

"خلافت اسلامی فریضہ ہے، اور یہی امت کی نجات کا راستہ ہے"

 

       الحمد اللہ رسول اللہ ﷺ کے جھنڈوں اور پرچموں والا لانگ مارچ، جس کا اہتمام حزب التحریرانڈونیشیا نے ملک کے 36 اہم شہروں میں رجب کے مہینے 1438 ہجری بمطابق اپریل 2017 میں "مارابا" کے نام سے کیا تھا، پر امن اور منظم شکل میں اختتام پذیر ہوا۔تاہم بعض شہروں میں انتظامی پابندیوں کے سبب لانگ مارچ  کےمقامات کوتبدیل یا اس میں جلدی یا تاخیر کی گئی، مگر اس وجہ  سے اس کی کامیابی میں کوئی کمی نہ ہوئی جو ان ریلیوں کے ذریعے حاصل کی گئی  اور نہ ہی اس پیغام  کے پہنچانے اور لوگوں کے رد عمل میں میں کوئی کمی ہوئی۔

 

حزب التحریرانڈونیشیا نےاسلام کی علامات کو مزید واضح کرنے کے لیے "مارابا" ریلی کا اہتمام کیا۔ اس لانگ مارچ کے ذریعے لواء اور رایہ یعنی رسول اللہ ﷺ کے پرچم اور جھنڈے اور اس کے ساتھ  خلافت اور شریعت کو واضح اور بیان کیا گیا اور یہ بتایا گیا کہ رایہ اور لواء شریعت اور خلافت سے الگ نہیں ہو سکتے۔ ماضی میں بھی  لواء اور رایہ خلافت کی موجود گی اور امت کی وحدت کی علامت تھیں۔ اس لانگ مارچ  کا مقصد لوگوں کو اس حقیقت سے روشناس کرانا تھا کہ وہ ان علامات اور افکار کو اچھی طرح سمجھ لیں اور  جان لیں  یہاں تک کہ وہ امت کی نشاط ثانیہ کے لیے جدوجہد کریں اور اسلام کو  پوری دنیا کے لیے رحمت کا دین بنادیں۔

 

اس لانگ مارچ کے ساتھ رسول اللہ ﷺ کے پر چم اور جھنڈوں  کو ایک بہت بڑے اجتماع  اور ایک بات چیت کے فورم، انڈنیشیا خلافت فورم، کے ذریعے بھی عام کیا گیا۔ یہ فورم حزب التحریرکے شباب، جو کہ باصلاحیت اور باہمت ہیں، کے انڈونیشیا میں معاشرے کے مختلف طبقات کے بااثر لوگوں سے میلاپ کے لیے تھا تاکہ امت کے احیاء کے حوالے سے مشترکہ  تصور پیدا کیا جائے اور زندگی کو اسلامی بنانے کے لیے تبدیل کیا جائے اور امت کی وحدت کے مقصد کو حاصل کیا جائے جس کی علامات میں سے  یہ جھنڈے اور اسلامی پرچم بھی ہیں۔

اس  لانگ مارچ کی کامیابی کے حوالے سے حزب التحریرانڈونیشیا یہ کہتی ہے:

 

1۔ہم شکریہ ادا کرتے ہیں  ان قائدین، علماء، اساتذہ، کاروباری لوگوں، ماؤں، جوانوں، طلباء، صحافیوں اور عوام کا جنہوں نے "مارابا" کی سرگرمیوں کے پورے سلسلے میں  پرجوش شرکت کی۔ حزب امن وامان کے قیام کے ذمہ دارتمام اداروں کا بھی شکریہ ادا کرتی ہے کہ انہوں نےہر سطح پر ان سرگرمیوں کو پر امن اور منظم شکل میں آگے بڑھنے کو یقینی بنا یا۔ یقیناً لواء اور رایہ نمائش کے پروگراموں میں ہمارے ساتھ آپ کی شراکت نیک کام ہے جس پر آپ کو اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی جانب سے  اجر ملے گا۔

 

2۔ اگر "مارابا"کے دوران کوئی کوتاہی یا غلطی ہوئی ہو تو  اس پر ہم سب سے معذرت خواہاں ہیں۔

 

3۔ مختلف علاقوں سے لوگوں کی لواء اور رایہ کے ساتھ"مارابا" میں پرجوش شرکت امت کی جانب سے نبوت کے طرز پر خلافت راشدہ کے قیام کے ذریعےاسلامی زندگی کے حصول کی تمنا کی عکاسی کرتا ہے جہاں شریعت مکمل طور پر نافذ ہو گی۔ ساتھ ہی یہ اس پروپیگنڈے کا بھی جواب ہے کہ لواء اور رایہ دہشت گرد گروہوں کی علامات ہیں۔

 

4۔ تمام لوگوں اور خاص طور پر حکومت او ر سیکیورٹی اداروں کو دعوت ہےکہ اس قسم کے سینکڑوں بلکہ ہزاروں سر گرمیاں، جو حزب التحریر ماضی میں بھی کر چکی ہے اور آئندہ بھی کرے گی ، یہ سب امت کے جذبات کی ترجمانی ہیں اور یہ قانون کے مطابق ہیں۔  اس لیے ان سر گرمیوں کو اس نظر سے دیکھنا چاہیے کہ یہ حزب انڈونیشیا کی جانب سے لوگوں کے اندر وحدت کی روح پھونک کر  ترقی کی راہ پر گامزن ہونے میں اپنا کردار ادا کرنا ہے کیونکہ ان سرگرمیوں کے ذریعے لوگوں کو اللہ کے احکام کی اطاعت کی ترغیب دی جاتی ہے۔  یقیناً  حزب انڈونیشیا  سمجھتی ہے کہ آج معاشرے کو جن مشکلات ، جن بڑھتے ہوئے اخلاقی جرائم کا سامنا ہے  یا قانونی ظلم اور معاشی نا انصافی کا دور دورہ ہے، اس کا سبب  وحدت اور اللہ کی اطاعت میں کمزوری ہے، اس لیے ان جیسی عظیم الشان سر گرمیوں سے منع کرنا یا ان کی راہ میں روکاوٹیں کھڑی کرنا  یاکسی بھی قسم کی تہمت لگانا مناسب نہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ   اسلام کو اپنی زندگی میں نافذ کر نا اور اس کے لیے مرمٹنا آج بھی ہرمسلمان کا حق ہے۔

حسبنا الله ونعم الوكيل، نعم المولى ونعم النصير

ہمارے لیے اللہ ہی کافی ہے وہی زبردست کار ساز اور مددگار ہے۔

 

محمد اسماعیل یوسنطو

انڈونیشیا میں حزب التحریرکے ترجما ن

Mobile: 0811119796 Email: This e-mail address is being protected from spambots. You need JavaScript enabled to view it.

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ انڈونیشیا
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
Kantor Pusat Hizb ut Tahrir Indonesia Crown Palace A25. Jalan Prof. Dr. Soepomo, SH No. 231 Jakarta Selatan 12810
تلفون: (021) 8378.7370
www.hizbut-tahrir.or.id
فاكس: (021) 8378.7370
E-Mail: hizbut-tahrir.or.id

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک