الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي

ہجری تاریخ     شمارہ نمبر:
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 13 جون 2015 م

بسم اللہ الرحمٰن الرحیم
پریس ریلیز
واشنگٹن ڈی سی میں بنگلہ دیشی سفارت خانے کے سامنےروہنگیا مسلمانوں کی فوری مدد کے لئےعملی اقدامات لینے کے لئے احتجاج


امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں کئی لوگ بنگلہ دیشی سفارت خانے کے سامنے اکٹھے ہوئے اور بنگلہ دیش حکومت کی اپنے بھائیوں اور بہنوں کی مدد سے دستبرداری پر احتجاج کیا جنہیں اغوا کیا جاتا ہے ، قتل کیا جاتااور بدھسٹ بھکشوؤں اور قوم پرستوں کے ہاتھوں انہیں سزائیں دی جاتی ہیں جبکہ انہیں میانمار حکومت کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔


حزب التحریر امریکہ کے ایک وفد نے بنگلہ دیشی سفارت خانے کو ایک خط پہنچایا تاکہ ان کو روہنگیا مسلمانوں کے حوالے سے ان کی شرعی ذمہ داری یا د دلائی جائے ، ارشاد باری تعالی ٰ ہے : ﴿وَإِنِ اسْتَنصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ﴾" اوراگر دین کی وجہ سے وہ تم سے مدد مانگیں تو تم پر ان کی مدد واجب ہے"(الانفال:72)۔ خط میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ہمارے روہنگیا بھائیوں کے لئے سرحدیں کھول دئےجائیں ، پناہ گزینوں کی مدد کی جائے ، بلکہ ظالم بدھسٹوں کوروہنگیا مسلمانوں کے خلاف مزید جرائم انجام دینے سے روکنے کے لئے فوجی قوت استعمال کی جائے۔
احتجاج کے مقاصد یہ تھے:


1. مسلمانوں پر واجب ہے کہ وہ اپنے مسائل حل کروانے کے لئے "بین الاقوامی برادری" پر بھروسہ نہ کریں ۔ ہم انہیں یاد دہانی کراتے ہیں کہ " بین الاقوامی برادری"نے سنٹرل افریقہ ، غزہ ، اور شام میں مسلمانوں کے خلاف کس قسم کا رویہ اپنائے رکھا ہے؟ ، اور یہ کہ بین الاقوامی برادری کی قیادت تووہی استعماری ریاستیں ہی کررہی ہیں جنہوں نے صدیوں سے امت کو غلام بنائے رکھا ہے اور اپنی خارجی پالیسیوں کے ذریعے اب بھی ان کی تذلیل کررہی ہیں۔ بین الاقوامی برادری مغربی ممالک کے مفادات کو پورا کرتی ہے ، نہ کہ امت مسلمہ کے مفادات کو۔ اللہ تعالی کا ارشاد گرامی ہے : ﴿يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُواْ لاَ تَتَّخِذُواْ الْيَهُودَ وَالنَّصَارَى أَوْلِيَاء بَعْضُهُمْ أَوْلِيَاء بَعْضٍ...﴾ "اے ایمان والو! یہود ونصاریٰ کو دوست مت بناؤ ، یہ ایک دوسرے کے دوست ہیں……." (المائدۃ: 51)


2.بنگلہ دیش کی مسلح افواج میں موجود مخلص افسران پر واجب ہے کہ وہ اٹھ کھڑے ہوں اور اپنے روہنگیا بہن بھائیوں کی عزت اور زندگی کا دفاع کریں۔ ہم انہیں یاد دلاتے ہیں کہ وہ خالد بن الولید رضی اللہ عنہ ، محمد بن قاسم اور شاہ جلال اور محمد خلجی کے وارث ہیں اور انہیں اپنی طاقت مسلمانوں اور ان کی حمایت وحفاظت کے لئے کام میں لانی چاہئے نہ کہ مغربی مفادات کی حفاظت کے لئے ۔


3. بدھ بھکشو روہنگیا مسلمانوں کے خلاف جن قبیح جرائم کا ارتکاب کررہے ہیں ، اس کا سبب محافظ ڈھال ، یعنی خلافت کی عدم موجودگی ہے ، ((انما الامام جنۃ یقاتل من ورائہ ویتقیٰ بہ))" بے شک امام (خلیفہ) ڈھال ہے جس کے پیچھے رہ کر لڑاجاتا ہے اور اسی کے ذریعے تحفظ ملتا ہے"(مسلم)۔ لہذا مخلص افسران پر واجب ہے کہ وہ آج کے انصار بنیں، اور وہ اس ڈھال یعنی خلافت علٰی منہاج النبوۃ کو دوبارہ قائم کریں۔


4. مغرب میں رہائش پذیر مسلمانوں پر اپنے روہنگیا بھائیوں اور بہنوں کی مدد واجب ہےاور یہ کہ وہ اپنے لوگوں کے خلاف کئے جانے والے جرائم سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی آوازیں بلند کریں، وہ مخلص افسران تک اپنی آواز پہنچائیں ، اور ان سے روہنگیا کی مدد کے لئے فوری طورپر حرکت میں آنے کا مطالبہ کریں۔

 

حزب التحریر

امریکہ


26 شعبان 1436 ہجری
13 جون 2015

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک