الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ازبکستان

ہجری تاریخ    27 من جمادى الثانية 1444هـ شمارہ نمبر: 07 / 1444
عیسوی تاریخ     جمعہ, 20 جنوری 2023 م

پریس ریلیز

حزب التحریر کا ایک اور جوان شہداء کے قافلے میں شامل!

 

﴿مِنَ الْمُؤْمِنِينَ رِجَالٌ صَدَقُوا مَا عَاهَدُوا اللَّهَ عَلَيْهِ فَمِنْهُمْ مَنْ قَضَى نَحْبَهُ وَمِنْهُمْ مَنْ يَنْتَظِرُ وَمَا بَدَّلُوا تَبْدِيلاً﴾

"ایمان والوں میں سے ایسے مرد بھی ہیں جنہوں نے اللہ سے جو عہد کیا تھا اسے سچ کر دکھایا، پھر ان میں سے بعض تو اپنا کام پورا کر چکے اور بعض منتظر ہیں اور انہوں نے اپنے عہد میں کوئی تبدیلی نہیں کی۔" )سورۃ الاحزاب 33:23(

    

امت اسلامیہ بالخصوص ازبکستان کے مسلمانوں کا خون بہہ رہا ہے جبکہ امت کے ایک اور بہادر نوجوان کی شہادت کی خبر سامنے آئی ہے۔ بھائیمَامَجَانوف إسرائلجان عبد المختاروفيتش، 18 جنوری 2023 کو شہداء کے قافلوں میں شامل ہوگئے۔ 26 مئی 1970 کو صوبہ اندیجان کے شہر قاراسوف میں پیدا ہونے والے بھائی إسرائلجانکو صوبہ بخارا کے ضلع قاراوُولبازار میں حکومت کی خصوصی جیل نمبر 17 میں شہید کیا گیا۔ یہودی ظالم کریموف کی حکومت نے بھائی إسرائلجانکو حزب التحریر سے تعلق کے الزام میں 1997 میں قید کیا تھا۔ ان کا واحد "گناہ" خلافت راشدہ کے قیام اور اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے کلام کی سربلندی کے ساتھ اسلامی زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کام کرنا تھا۔ انہوں نے جسليق، اندیجان، بخارا اور دیگر جیلوں میں بہت زیادہ تشدد اور اذیتوں کا سامنا کیا تاہم ظالم حکومت ان کے ارادہ کو کمزور نہ کر سکی۔ وہ اللہ تعالیٰ کی مدد سے راہ حق پر مضبوطی سے قائم رہے۔ اس کی وجہ ان کا اللہ تعالیٰ پر ایمان اور اس سوچ اور مقصد پر اعتماد تھا جو وہ لے کر چل رہے تھے۔ اس لیے وہ اپنے آپ کو صبر، استقامت اور عزم کی بہترین مثال کے طور پر برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ ہمارے بھائی إسرائلجاننے اپنے آپ کو اور اپنے مال کو اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے سپرد کر دیا ہے، اس لیے اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے انہیں شہداء میں شامل کیا اور ان کے خون سے اسلام کے درخت کو سیراب کیا۔ ہم اللہ عزوجل کے سامنے کسی کی تعریف نہیں کرتے۔

 

     یہاں یہ بات بھی ذہن نشین رہے کہ موجودہ ميرزياييفحکومت گزشتہ حکومت کے مظالم کو نہ دہرانے، انسانی حقوق اور لوگوں کی دیکھ بھال کے بارے میں بڑے بڑے دعووں کے باوجود حزب التحریر کے ثابت قدم نوجوانوں کو قید میں رکھتی ہے، جیسے کہ إسرائلجانجو اس قوم کے بہادر بیٹے ہیں!! آج ازبکستان کے لوگ، خاص طور پر بوڑھے، خواتین، بچے اور بیمار جو سردی کے سخت موسم میں بغیر گیس اور بجلی کے زندگی گزار رہے ہیں، ایک بار پھر اس حکومت کے جھوٹے دعووں اور نام نہاد "دیکھ بھال" کی گواہی دے رہے ہیں۔ اس حکومت کے ذمہ دار کاان شاءاللہ جلد ہی قائم ہونے والی خلافت راشدہ میں بہت کڑاا حتساب کیا جائے گا۔ جہاں تک قیامت کے دن اللہ سبحانہ وتعالیٰ کے احتساب کا تعلق ہے تو وہ اس سے کہیں زیادہ سخت ہوگا۔

 

     اللہ سبحانہ وتعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہمارے بھائی إسرائلجانکو شہداء میں سے قبول فرمائے اور ان کو قادر مطلق کی بارگاہ میں انبیاء علیہم السلام، صادقین، شہداء اور صالحین کے ساتھ مقام حق پر فائز فرمائے۔

     ہم 25 سال تک ایک جیل سے دوسری جیل کے چکر کاٹنے والی، بھائی إسرائلجانکی صابر بیوی اور ان کے بچوں اور دیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہیں، ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ انہیں صبر، استقامت اور سکون عطا فرمائے اور آخرت میں انہیں بھائی إسرائلجانکے ساتھ اس جنت میں جمع کرے جس کی چوڑائی آسمانوں اور زمین کے برابر ہے، جہاں کوئی مشکل، تکلیف یا جدائی نہیں ہے۔

 

     اور اے إسرائلجانہمیں تمہارے جانے کا شدید غم ہے مگر ہم صرف وہی کہتے ہیں جو ہمارے رب العزت کو پسند ہے،

 

﴿إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ﴾

"بے شک ہم اللہ کے ہیں اور ہم سب اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں۔" )سورۃ البقرہ 2:156 (

 

ازبکستان میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ازبکستان
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک