الإثنين، 23 جمادى الأولى 1446| 2024/11/25
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
تنزانیہ

ہجری تاریخ    19 من ذي القعدة 1442هـ شمارہ نمبر: 09 / 1442
عیسوی تاریخ     بدھ, 30 جون 2021 م

پریس ریلیز

حزب التحریر- تنزانیہ نے پاکستان کے ہائی کمیشن کا دورہ کیا اور نوید بٹ کی جبری گمشدگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا

 

2021 06 30 Tanzania MR Pic

                 ولایہ پاکستان میں حزب التحریر کے ترجمان نوید بٹ کے اغوا کے خلاف اور اُن کی بازیابی کے لیے شروع کی گئی عالمی مہم کے تحت کل، 29 جون 2021 کو حزب التحریر تنزانیہ نے ایک وفد دارالسلام میں پاکستان کے ہائی کمیشن بھیجا۔ نوید بٹ  کو نو سال قبل پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسی نے اغوا کرلیا تھا۔ اس وفد کی قیادت تنزانیہ میں حزب التحریر کے میڈیا نمائندے مسعود مسلم  کررہے تھے اور اُن کے ہمراہ حزب التحریر کے میڈیا آفس کے رکن سعید بیتوموا تھے۔ اس وفد نے  پاکستان ہائی کمیشن کو حزب التحریر کی پریس اسٹیٹمنٹ حوالے کی، جس کا عنوان ہے: "پاکستان میں نوید بٹ کی جبری گمشدگی کو ختم کرنے کے لیے پکار۔"اس اسٹیٹمنٹ میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ حزب التحریر ولایہ پاکستان کے ترجمان انجینئر نوید بٹ کو فوری رہا کیا جائے جنہیں جابرانہ اور مجرمانہ طریقے سے 11 مئی 2012 کو دن کی روشنی میں اُن کے بچوں کے سامنے اغوا کیا گیا۔  آج کے دن تک اُن کے گھر والے یہ نہیں جانتے کہ وہ کہاں ہیں۔

 

         ہائی کمیشن آفس میں سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد وفد نے ہائی کمیشن کے انتظامی آفیسر جناب نفیس وہاب سے ملاقات کی جہاں انہوں نے اپنا تعارف کرایا اور وفد کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ جناب نفیس وہاب نے بہت تعاون کا مظاہرہ  کیا اور وفد نے جو دستاویزات انہیں دیں وہ انہوں نے وصول کیں، انہیں دیکھا اور وفد سے انتظار کرنے کی درخواست کی تا کہ وہ اپنے سینئر سے ان کی ملاقات کا اہتمام کرسکیں۔

 

         وفد نے ڈپٹی ہائی کمیشن، جناب اعظم بیھان سے ملاقات کی، اُن سے نوید کے اغوا کے مسئلے پر بات کی، اور ان کی جبری گمشدگی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔ جناب بیھان کا ردعمل یہ تھا کہ تنزانیہ میں پاکستان کے نمائندے کے طور پر انہوں نے وفد کا پیغام وصول کرلیا ہے اور وہ اسے اپنی حکومت کو پہنچائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انہیں اس حوالے سے کوئی جواب ملا تو وہ وفد سے رابطہ کریں گے۔

 

         یہی وقت ہے کہ پاکستانی اربابِ اختیار میں موجود مخلص افراد اور وہ تمام لوگ جو اثرورسوخ رکھتے ہیں، کہ وہ اپنی ذمہ داری کو پورا کرتے ہوئے اس شرمناک مسئلے کو بے نقاب کریں اورغنڈہ گردی کرنے والے کٹھ پتلی حکمرانوں اور ان کے مغربی آقاؤں کے ظلم اور ناانصافی کے خلاف، اسلام اور انصاف کے ساتھ استقامت سے کھڑے ہوں تا کہ کئی سال کی قید اور تکلیف کے بعد نوید بٹ رہا ہوں اور اپنے گھر والوں سے ان کی جدائی کا خاتمہ ہو۔  

 

مسعود مسلم

تنزانیہ میں حزب التحریر کے میڈیا نمائندے

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
تنزانیہ
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: +255778 870609
http://www.domainnomeaning.com
E-Mail: jukwalakhilafah@gmail.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک