الإثنين، 23 شوال 1446| 2025/04/21
Saat: (M.M.T)
Menu
القائمة الرئيسية
القائمة الرئيسية

المكتب الإعــلامي
ولایہ اردن

ہجری تاریخ    29 من رمــضان المبارك 1446هـ شمارہ نمبر: 16 / 1446
عیسوی تاریخ     ہفتہ, 29 مارچ 2025 م

پریس ریلیز

حزب التحریر کی جانب سے افواج کو اہلِ غزہ کی مدد کرنے کی پکار دینے پر

اردنی سکیورٹی فورسز نے حزب التحریر کے دو اراکین کو وحشیانہ طریقے سے گرفتار کر لیا !

 

(عربی سے ترجمہ)

 

پیر، 24 مارچ 2025ء کی رات، اردنی سکیورٹی فورسز نے حزب التحریر کے دو ارکان حاجی احمد عبداللہ الجمال (ابو شہاب) اور استاد حمزہ محمد مجالی بنی عیسیٰ کو وحشیانہ طریقے سے گرفتار کر لیا۔ سکیورٹی فورس کی ایک ٹیم نے ابو شہاب الجمال کے گھر پر دھاوا بولا، ان کے بیڈروم میں گھس گئے، اور ان کی عزت، بزرگی یا گھر کے تقدس کی پرواہ کیے بغیر نیند سے انہیں اُٹھا دیا۔ اور انہیں اس غرض سے گرفتار کیا گیا تاکہ ان کے بیٹے کو سکیورٹی حکام کے سامنے تابع ہونے پر مجبور کیا جا سکے، جو کہ ایک گھٹیا اور بلیک میلنگ پر مبنی حربہ تھا۔ جب ان کے بیٹے نے خودسپردگی نہ کی تو اس کے بجائے والد کے خلاف ہی الزامات عائد کر دیئے گئے۔

 

جہاں تک حمزہ بنی عیسیٰ کا تعلق ہے، انہیں گرفتاری کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی آنکھ پر شدیدچوٹ پہنچی، جس کے لئے سرجری کی ضرورت پڑی۔ یہ کیسی بربریت ہے جو رمضان المبارک کی آخری بابرکت راتوں میں انجام دی گئی، نہ اس مقدس مہینے کی حرمت کا خیال رکھا گیا، نہ ہی بے گناہ لوگوں کے گھروں کا احترام کیا گیا؟ 

 

گرفتار افراد کو سرکاری سکیورٹی عدالت میں پیش کیا گیا، لیکن عدالت نے دائرہ اختیار نہ ہونے کی بنا پر انہیں سول پبلک پراسیکیوٹر کے حوالے کر دیا۔ استغاثہ نے ان پر تین الزامات عائد کیے:

1-         کالعدم تنظیم کی رکنیت

2-         پمفلٹ تقسیم کرنا

3-         انسدادِ دہشت گردی کے قانون کے آرٹیکل 3، شق (ب) کے تحت: ایسے اقدامات کرنا جو مملکت کو دشمنانہ کارروائیوں کے خطرے سے دوچار کر سکتے ہیں، کسی غیر ملکی ریاست کے ساتھ اس کے تعلقات خراب کر سکتے ہیں، یا اردنی شہریوں کو انتقامی حملوں یا ان کے اموال کو نقصان پہنچانے کے خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔ 

اردنی سکیورٹی فورسز کے ان جرائم کے جواب میں، ہم حزب التحریر ولایہ اردن کی جانب سے درج ذیل باتوں کا اعادہ کرتے ہیں:

1-       حزب التحریر ایک سیاسی جماعت ہے جو اسلام کی بنیاد پر قائم کی گئی ہے۔ یہ سیاسی اور فکری جدوجہد کے ذریعے خلافت کے قیام کے لیے کام کرتی ہے تاکہ اللہ کے احکام کا نفاذ کیا جائے جنہیں تقریباً ایک صدی قبل نظامِ زندگی سے خارج کر دیا گیا تھا۔ یہ جابرانہ اقدامات اور گرفتاریاں ہمیں اس دینی فریضے کی ادائیگی سے نہیں روک سکتیں، چاہے استعماری طاقتوں کے تابع یہ حکمران ہماری راہ میں رکاوٹیں ہی کیوں نہ کھڑی کرے۔

 

2-       افواج کو یہ پکار دینا کہ فلسطینی عوام خاص طور پر غزہ کے باشندوں کی مدد کریں، تو اس کا حکم اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے دیا ہے جیسا کہ قرآن مجید میں ارشاد ہوا ہے:

 

﴿وَإِنِ اسْتَنصَرُوكُمْ فِي الدِّينِ فَعَلَيْكُمُ النَّصْرُ﴾

اور اگر وہ دین کے معاملہ میں مدد چاہیں تو تم پر ان کی مدد کرنا لازم ہے‘‘۔ (سورۃ الانفال؛ 8:72)

 

غاصب یہودیوں کے خلاف جنگ کا مطالبہ کرنے والے مخلص مومنوں پر ظلم و ستم کرنے کے بجائے اردن کی حکومت کو غزہ کے ساتھ اپنی غداری اور یہودیوں اور مغربی استعمار کے ساتھ وفاداری پر شرم آنی چاہئے۔

 

3-       غزہ کے عوام کی نسل کشی اور قتل و غارت گری، ان کے دربدر ہونے اور ان کی فاقہ کشی کی وہ تباہ کن صورتحال جو کہ اس سے پہلے تاریخ میں نہیں دیکھی گئی، اس سب کے تناظر میں ہم افواج سے یہ اپیل جاری رکھیں گے کہ وہ بزدل یہودکے خلاف جہاد کریں۔ اور ان لوگوں میں شامل نہ ہو جائیں جنہیں ایک دن پچھتانا پڑے گا، جیسا کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے فرمایا:

 

﴿وَيَوْمَ يَعَضُّ الظَّالِمُ عَلَى يَدَيْهِ يَقُولُ يَا لَيْتَنِي اتَّخَذْتُ مَعَ الرَّسُولِ سَبِيلاً * يَا وَيْلَتَى لَيْتَنِي لَمْ أَتَّخِذْ فُلَاناً خَلِيلاً﴾

اور اس دن ظالم شخص (پچھتا کر) اپنے ہاتھوں کوچبا چبا کر کہے گا ہائے کاش کہ میں نے رسول کی راه اختیار کی ہوتی۔ ہائے میری بربادی کہ میں نے فلاں کو دوست نہ بنایا ہوتا‘‘۔ (سورۃ الفرقان؛ 25: 27-28)

اور اللہ کے حکم کی پیروی کرنا ظالم حکمرانوں کے احکام کی پیروی کرنے سے مقدم ہے۔

 

اے اردن کے لوگو... اے مسلمانو!

حزب التحریر ان غلامانہ حکومتوں سے نہیں ڈرتی جو اسلام، اس کے ماننے والوں اور اس کی دعوت کے خلاف دشمنی میں بدنام ہو چکی ہیں۔ ہم اپنی جدوجہد میں ثابت قدم رہیں گے تاکہ نبوت کے نقش قدم پر خلافت کو قائم کیا جائے، ایک ایسی ریاست جو مسلمانوں کی مدد کے لیے افواج کو متحرک کرے گی اور مقبوضہ سرزمینوں کو آزاد کرائے گی۔

 

اللہ کی طرف بلانے والوں پر ظلم و ستم دراصل ان غدار حکومتوں کے دیوالیہ پن اور ان کے حق سے خوفزدہ ہونے کا واضح ثبوت ہے۔ یہ حکومتیں اپنی ہی اقوام کےخلاف قابض استعماری مغرب اور اس کے ایجنٹوں کی وفادار بن چکی ہیں۔ ان کے اقتدار، جو کہ پہلے ہی متزلزل ہیں، اب زوال کے دہانے پر ہیں، کیونکہ ان کا وجود امت کے دشمنوں کے سہارے قائم ہے۔

ارشاد باری تعالیٰ ہے:

 

﴿وَلَا تَرْكَنُوا إلى الَّذِينَ ظَلَمُوا فَتَمَسَّكُمُ النَّارُ وَمَا لَكُم مِّن دُونِ اللهِ مِنْ أَوْلِيَاءَ ثُمَّ لَا تُنصَرُونَ﴾

دیکھو ظالموں کی طرف ہرگز نہ جھکنا ورنہ تمہیں بھی (دوزخ کی) آگ چھُو لے گی اور اللہ کے سوا کوئی تمہارا مددگار نہیں اورپھر تمہاری مدد نہ کی جائے گی ‘‘۔ (سورۃ ھود؛ 11:113)

 

ولایہ اردن میں حزب التحریر کا میڈیا آفس

المكتب الإعلامي لحزب التحرير
ولایہ اردن
خط وکتابت اور رابطہ کرنے کا پتہ
تلفون: 
http://www.domainnomeaning.com
E-Mail: jordan_mo@domainnomeaning.com

Leave a comment

Make sure you enter the (*) required information where indicated. HTML code is not allowed.

دیگر ویب سائٹس

مغرب

سائٹ سیکشنز

مسلم ممالک

مسلم ممالک