بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر/ ولایہ پاکستان:
3 رمضان
روزہ رکھنے سے لے کر حکمرانی تک، اخلاقیات سے جہاد تک، اسلام نافذ ہونے کے لیے ہے
ہم اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ وہ مسلمانوں کے روزے اور راتوں کا قیام قبول فرمائے اور اللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرمائے ۔ بخاری و مسلم نے ابوہریرہؓ سے روایت کی ہے کہ رسول ﷺ نے فرمایا کہ
((مَنْ صَامَ رَمَضَانَ، إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا، غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ))
’’جس کسی نے ماہِ رمضان میں ایمان کے ساتھ اللہ کی رضا کے لیے روزے رکھے تو اللہ اس کے پچھلے گناہ معاف فرمادیں گے‘‘۔
روزےکا حکم قرآن پاک میں دیا گیا ہے ، وہ قرآن جسے اللہ نے جھوٹ کی آمیزش سے ہمیشہ کے لیے محفوظ کر دیا ہے ۔ روزے کا ذکر جہاد کے ساتھ کیا گیا۔روزے کا ذکر اللہ کے قوانین کے نفاذ کے ساتھ کیاگیا۔ تو جو بھی نگاہ اور بصیرت رکھتا ہے ،وہ یہ جان لیتا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کے قوانین کو ایک دوسرے سے کبھی جدا نہیں کیا جاسکتا چاہے ان کا تعلق عبادت سے ہو یا جہاد سے ، معاملات سے ہو یا اخلاقیات سے ، جرائم سے ہویا سزاؤں سے ہو، یہ سب کے سب نافذ ہونے کے لیے ہیں۔
Wednesday, 03 Ramadan 1440 AH - 08 May 2019 CE
Latest from
- ٹرمپ کے طرف سے لگائے گئے ٹیرف...
- بے بس انسان سے بھی کمزور شخص وہ ہے، جو کسی ایسے فرض سے بھاگنے کے لیے بے بسی کا ڈھونگ رچائے جس سے وہ ڈرتا ہو،...
- غزہ کی حمایت میں مسلم افواج کی پیش قدمی کو یقینی بنانے کے لیے آخر ہم رسک کیوں لیں؟
- اداریہ: مصر اور یہودی وجود کے درمیان تعلقات کی حقیقت
- شام میں نئی حکومت کی تشکیل: ...