بسم الله الرحمن الرحيم
حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے شعبہ خواتین
عالمی مہم اور فلسطین کے لئے خواتین کے عالمی یومِ عمل کا اعلان
غزہ کی خواتین اور بچوں کی نجات اور تمام ارضِ اقصیٰ کی حریّت کے لئے مسلم افواج کو پکارنے کی عالمی مہم اور فلسطین کے لئے خواتین کے عالمی یومِ عمل کا اعلان
جیسا کہ قاتل صیہونی ریاست کی غزہ پر بے رحم و وحشیانہ بمباری جاری ہے، اِس اجتماعی قتلِ عام کا حقیقی نشانہ خواتین اور بچے بنے ہیں۔ رہائشی عمارتوں، مختلف جائے پناہ، سکولوں، ہسپتالوں اور پورے کے پورے قصبوں پر شدید بمباری نے غزہ کو عورتوں اور بچوں کا قبرستان بنا دیا ہے۔ مزید برآں، غزہ کے بچوں کا بھوک، پیاس اور امراض کے باعث ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، کیونکہ صیہونی ریاست نے عوام پر اپنے ظالمانہ محاصرے کے ذریعے خوراک، پانی، ادویات اور ایندھن کو آلۂ حرب بنایا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ ۷ اکتوبر سے لے کر اب تک غزہ کی ۱۵ لاکھ کی آبادی اپنے گھروں سے فرار ہو چکی ہے۔ اس دوران، صیہونی ریاست اپنی مرضی کے مطابق اور مکمل آزادی سے مغربی کنارے کے مسلمانوں کو دہشت و ظلم کا نشانہ بنا رہی ہے، اُنہیں حراست میں لے رہی ہے اور اُنہیں ہلاک کر رہی ہے۔
اِس ۲۱ویں صدی کی نسل کشی اور نکبہ کے جواب میں، حزب التحریر کے مرکزی میڈیا آفس کے شعبۂ خواتین نے ۲۶ نومبر کو دنیا بھر میں اپنی خواتین کارکنان کی مطابقت سے ایک سرگرم بین الاقوامی مہم کا اعلان کیا ہے، بعنوان "فلسطین کے لئے خواتین کا عالمی یومِ عمل"، جس میں مسلم افواج سے مطالبہ کیا جائے گا کہ وہ فوری طور پر غزہ کی خواتین اور بچوں کو اِس ناسور غلبے سے نجات دلائیں اور فلسطین کی تمام مقدس سر زمین کو آزاد کر کے نبوّت کے نقشِ قدم پر خلافت کے قیام کو نصرت (مادّی امداد) عطا کریں جو کہ دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کے دفاع کے لئے مسلم افواج کو متحرک کرے گی۔
۵ برِّ اعظموں پر محیط اِس یومِ عمل میں جلوس، سیمینار اور خواتین کی دیگر سرگرمیاں ہوں گی جن کا تعلق فلسطین، ترکی، انڈونیشیا، تونس، لبنان، ملائیشیا، کینیا، امریکہ، آسٹریلیا، ڈنمارک، نیدرلند(The Netherlands) ، بلجئم اور برطانیہ سے ہو گا۔
ہم مسلمانوں کو دعوت دیتے ہیں کہ وہ اِس اہم مہم کی حمایت کریں، اور ہم دنیا بھر کی مسلمان خواتین کو بلاتے ہیں کہ وہ ہمارے ساتھ فلسطین کے لئے اِس عالمی یومِ عمل میں شرکت کریں۔
مہم کا تعاقب کریں: www.domainnomeaning.com اور فیس بُک: Women’s Section CMO – HT
#ArmiesToAqsa
Friday, 03 Jumada al-Awwal 1445 AH corresponding to 17 November 2023 CE
Campaign Trailer
A Call from a Sister from Turkiye to the Muslim Armies to Liberate the Masjid Al-Aqsa
A Call from Sister in the Blessed Land of Palestine to the Muslim Armies to Liberate the Masjid Al-Aqsa
Another Call from a Sister in the Blessed Land of Palestine to the Muslim Armies to Liberate the Masjid Al-Aqsa
Message by Dr. Nazreen Nawaz Announcing the Global Campaign Launch
Director of the Women's Section of the Central Media Office of Hizb ut Tahrir
Friday, 03 Jumada al-Awwal 1445 AH - 17 November 2023 CE
TWITTER STORM!
To read the Press Release from the Women's Section of the Central Media Office of Hizb ut Tahrir announcing the global campaign launch:
فلسطین کے لیے بین الاقوامی مہم اور خواتین کا عالمی یومِ عمل برائے فلسطین تا کہ غزہ کی خواتین اور بچوں کو بچانے اور الاقصیٰ کی پوری سرزمین کو آزاد کرانے کے لیے مسلم افواج کو پکارا جائے
Hashtags
#طوفان_الأقصى |
|||
#الجيوش_إلى_الأقصى |
|||
#الأقصى_يستصرخ_الجيوش |
|||
#AksaTufanı |
|||
#OrdularAksaya |
|||
#ArmiesToAqsa |
|||
#Aqsa_calls_armies |
|||
#OrdularAksaya |
Follow Campaign in Other Languages